5 اگست، 2024، 6:14 PM

ایرانی عبوری وزیرخارجہ کی غیر ملکی سفیروں اور نمائندوں سے گفتگو:

شرپسند حکومت کو ڈھیل دینا اخلاقی جرم ہے

شرپسند حکومت کو ڈھیل دینا اخلاقی جرم ہے

علی باقری نے صہیونی حکومت کو سخت جواب دینے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرپسند حکومت کو مہلت دینا اخلاقی طور پر جرم ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی عبوری وزیرخارجہ علی باقری کنی نے تہران میں مقیم غیر ملکی سفیروں اور نمائندوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ فلسطین عوام کی نسل کشی اور ان کی جائیدادوں پر غاصبانہ قبضے کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں۔

انہوں نے کہا کہ ناانصافی اور ظلم کے خلاف سکوت اختیار کرنے کی وجہ سے مجرم کو مزید جرائت ملتی ہے اور اس کے مظالم مزید بڑھ جاتے ہیں۔

علی باقری نے کہا کہ صہیونی حکومت کے شرپسندانہ اقدامات کو نظرانداز کرنا اور اس کو ڈھیل دینا اخلاقی طور پر جرم ہے جس کی وجہ سے شرارت کا سلسلہ مزید بڑھ جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ گذشتہ ایک صدی سے جاری فلسطینیوں کی سرزمین پر بربریت اور نسل کشی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں۔

News ID 1925807

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha