16 جولائی، 2024، 1:04 PM

صہیونی جنایات کے خاتمے میں امریکہ بڑی رکاوٹ ہے، علی باقری

صہیونی جنایات کے خاتمے میں امریکہ بڑی رکاوٹ ہے، علی باقری

ایرانی عبوری وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ غزہ میں صہیونی جنایات کے خاتمے میں امریکہ بڑی رکاوٹ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، نیویارک میں اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی عبوری وزیرخارجہ علی باقری کنی نے کہا کہ اقوام متحدہ میں فلسطین کے حوالے سے منگل اور بدھ کو اجلاس ہوگا۔ دونوں اجلاس اہمیت کے حامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام گذشتہ نو مہینوں سے صہیونی جارحیت اور نسل کشی کا شکار ہیں۔ اسلامی جمہوری ایران فلسطینی عوام کے حقوق کے لئے سیاسی اور سفارتی سطح پر مسلسل فعالیت کررہا ہے۔

علی باقری نے کہا کہ شہید عبداللہیان کے دور میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور سیکورٹی کونسل میں فلسطین کے حوالے سے مسلسل کوششیں کی گئی تھیں اس وقت بھی صہیونی جنایات کو روکنے کے لئے سیکورٹی کونسل جیسا پلیٹ فارم استعمال کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدھ کے روز اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں فلسطین کے موضوع پر اہم پیشرفت کی کوشش کی جائے گی جس سے امریکہ اور صہیونی حکومت کو فرار ہونا ممکن نہ ہو۔ امریکہ کا رویہ دنیا میں صلح اور امن قائم نہیں کرسکتا ہے بلکہ فلسطین جیسے اہم مسائل بند گلی میں پہنچیں گے جس کا ایک نمونہ غزہ میں صہیونی جنایات ہیں جو امریکی ہٹ دھرمی اور غیر سنجیدہ رویے کے باعث ختم نہ ہوسکے۔

News ID 1925444

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha