12 مارچ، 2024، 10:27 AM

سیکورٹی کونسل کو اقوام متحدہ کے چارٹر کا پابند ہونا چاہئے، ایران

سیکورٹی کونسل کو اقوام متحدہ کے چارٹر کا پابند ہونا چاہئے، ایران

اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر نے کہا کہ سیکورٹی کونسل کو اقوام متحدہ کے چارٹر پر عمل کرتے ہوئے رکن ممالک کی آزادی، خودمختاری اور سلامتی کا احترام کرنا چاہئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر سعید ایروانی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے اہم ترین ادارے کو اس کے چارٹر اور منشور پر عمل پیرا ہونا چاہئے۔

سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ سیکورٹی کونسل کو شفاف اور عالمی ادارے کے قوانین کے مطابق چلانے کی کوششوں کی حمایت کی ہے۔ کونسل کو اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق عمل کرتے ہوئے رکن ممالک کی آزادی، خودمختاری اور سلامتی کا احترام کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کونسل کے بعض اراکین اقوام متحدہ کو سیاسی اہداف کے لئے استعمال کرتے ہیں جوکہ نہایت افسوس ناک ہے۔

ایروانی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں کو بھی اپنے حدود میں رہنے کا پابند بنائے۔ اس سلسلے میں رکن ممالک کی شکایات پر توجہ دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا ہر ادارہ اپنے وظائف پر عمل کرے۔ جس ادارے کی جو ذمہ داری ہے اسی پر عمل کرے۔ ہر کا کر سلامتی یا جنرل اسمبلی تک لے جانے کی روایت اقوام متحدہ کے منشور کے خلاف ہے۔

ایرانی نمائندے سے کہا کہ اقوام متحدہ کے اجلاسوں میں شفافیت لانے کے لئے رسمی اجلاس بلایا جائے۔

غیر رسمی اور خفیہ اجلاسوں سے ادارے کا وقار خطرے میں پڑجائے گا اور ان اجلاسوں کی اہمیت ختم ہوجائے گی۔

انہوں نے تجویز دی کہ سیکورٹی کونسل میں بعض طاقتوں کے مفادات کو خصوصی اہمیت دی جاتی ہے جس کی خاطر فیصلہ سازی میں جلدبازی سے کام لیا جاتا ہے۔ ایران سیکورٹی کونسل میں شفافیت کے لئے اصلاحات کی تجویز دیتا ہے۔

News ID 1922533

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha