مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شہید صدر رئیسی کی یاد میں تعزیتی تقریب ہوئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندے سعید ایروانی نے کہا کہ جنرل اسمبلی کے سربراہ اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور شرکاء کا نہایت شکریہ ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر شہید صدر رئیسی کے بارے میں یہی تاثر سامنے آیا کہ وہ ایک محنتی اور عوامی صدر تھے۔ انہوں نے ہمسایہ ممالک اور عالمی برادری کے ساتھ بہتر تعلقات کے لئے انتھک کوششیں کیں۔
ایروانی نے کہا کہ شہید صدر نے رہبر معظم کی رہنمائی میں خلیج فارس کے خطے میں سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے اہم اقدامات کئے جس سے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کا نیا باب کھل گیا۔
انہوں نے کہا کہ شہید صدر نے لاطینی امریکی ممالک اور براعظم افریقہ کا بھی دورہ کرتے ہوئے تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔
ایروانی نے کہا کہ شہید صدر اور شہید وزیرخارجہ نے مختصر عرصے میں سفارتی میدان میں ایسی کامیابیاں حاصل کیں جو آنے والی نسل کے لئے نمونہ ہیں۔
آپ کا تبصرہ