22 مئی، 2024، 7:44 PM

ممالک کے ساتھ تعلقات میں وسعت شہید رئیسی کی اہم ترین کامیابیوں میں سے ایک تھی، قائم مقام صدر

ایران کے قائم مقام صدر نے تاجکستان کے صدر سے ملاقات کے دوران ہمسایہ اور اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ کو شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی اہم ترین کامیابیوں میں سے ایک قرار دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کے قائم مقام صدر محمد مخبر نے تاجکستان کے صدر سے ملاقات میں غیر ملکی رہنماؤں اور حکام کی جانب سے شہید صدر اور وزیر خارجہ کو خراج تحسین پیش کرنے کی تقریب کے موقع پر اظہار ہمدردی پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے تاجکستان کی حکومت اور عوام کے ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ تعلقات کی ترقی کو شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی اہم ترین کامیابیوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے مزید کہا: ایران اور تاجکستان کے درمیان تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے موجود صلاحیتوں کو بروئے کار لانا چاہیے تاکہ تعلقات کو ہر ممکن حد تک بہتر بنایا جا سکے۔

تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے اس المناک سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا: شہید رئیسی ایک تجربہ کار اور قابل اعتماد سیاست دان تھے اور تاجکستان کی حکومت اور عوام انہیں کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

انہوں نے اسلامی اور ہمسایہ ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں شہید آیت اللہ رئیسی کی علاقائی پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا: اس عرصے میں ان کے ساتھ میری پانچ ملاقاتوں کے دوران بہت اچھے تعاون کے معاہدے طے پائے، جن پر عمل درآمد کی ہمیں امید ہے، آئیے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری کا مشاہدہ کریں۔

امام علی رحمان نے شہید صدر سے اپنی ذاتی عقیدت اور وابستگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا: دکھ کی اس گھڑی میں دوست اور برادر ملک ایران کے ساتھ اظہار ہمدردی کے لئے یہاں آیا ہوں۔

کے مطابق ایران کے قائم مقام صدر محمد مخبر نے تاجکستان کے صدر سے ملاقات میں غیر ملکی رہنماؤں اور حکام کی جانب سے شہید صدر اور وزیر خارجہ کو خراج تحسین پیش کرنے کی تقریب کے موقع پر اظہار ہمدردی پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے تاجکستان کی حکومت اور عوام کے ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ تعلقات کی ترقی کو شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی اہم ترین کامیابیوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے مزید کہا: ایران اور تاجکستان کے درمیان تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے موجود صلاحیتوں کو بروئے کار لانا چاہیے تاکہ تعلقات کو ہر ممکن حد تک بہتر بنایا جا سکے۔

تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے اس المناک سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید رئیسی ایک تجربہ کار اور قابل اعتماد سیاست دان تھے اور تاجکستان کی حکومت اور عوام انہیں کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

انہوں نے اسلامی اور ہمسایہ ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں شہید آیت اللہ رئیسی کی علاقائی پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا: اس عرصے میں ان کے ساتھ میری پانچ ملاقاتوں کے دوران بہت اچھے تعاون کے معاہدے طے پائے، جن پر عمل درآمد کی ہمیں امید ہے، آئیے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری کا مشاہدہ کریں۔

امام علی رحمان نے شہید صدر سے اپنی ذاتی عقیدت اور وابستگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا: دکھ کی اس گھڑی میں دوست اور برادر ملک ایران کے ساتھ اظہار ہمدردی کے لئے یہاں آیا ہوں۔

News ID 1924192

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha