مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوا متحدہ کے سربراہ انٹونیو گوتریش نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ایران کے صدر منتخب ہونے پر ان کو مبارک باد پیش کی۔
اقوام متحدہ کے سربراہ نے ایران کی نئی حکومت کے ساتھ تعاون کا عزم ظاہر کیا اور کہا کہ ایران نے خطے کے مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ نئی ایرانی حکومت کے ساتھ تعاون کا خواہاں ہے اور ایران سے اپیل کرتا ہے کہ علاقائی اور عالمی سطح پر درپیش مسائل اور بحرانوں کے حل کے لئے مزید تعمیری کردار ادا کرے۔
گوتریش نے صدر پزشکیان کے لئے نیک خواہشات کو اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ نومنتخب ایرانی صدر سے کافی امیدیں ہیں۔
آپ کا تبصرہ