20 فروری، 2024، 8:27 AM

یمن کو ہتھیار فراہم نہیں کیا، ایران

یمن کو ہتھیار فراہم نہیں کیا، ایران

اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب نے سیکورٹی کونسل کے صدر کے نام اپنے خط میں کہا ہے کہ ایران نے یمن کو ہتھیار فراہم نہیں کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوم متحدہ میں ایران کے نمائندے سعید ایروانی نے کہا ہے کہ یمن کے حوالے سے ایران پر بے بنیاد الزامات لگائے جارہے ہیں۔ بعض ممالک اقوام متحدہ کے فورم کو اپنے مفادات کے لئے استعمال کررہے ہیں۔

سیکورٹی کونسل کے سربراہ کے نام اپنے خط میں ایروانی نے کہا ہے کہ ایران پر لگائے گئے الزامات کے سلسلے میں جواب دینا چاہتا ہوں۔ افسوس کی بات ہے کہ امریکہ نے غلط اطلاعات اور بے بنیاد باتوں کے تحت یمن اور بحیرہ احمر کے حوالے سے ایران پر بےبنیاد الزامات عائد کئے ہیں تاکہ اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ امریکہ یمن میں غیر قانونی حملوں اور جارحیت کو چھپانے کے لئے بہانے کی تلاش میں ہے۔ ایران نے اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق عمل کیا ہے اور ہتھیاروں کی ترسیل سمیت کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا ہے۔ ہم سمندری حدود کی حفاظت اور تجارت کو پرامن بنانے کے لئے اپنی ذمہ داریوں پر بخوبی عمل کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایران یمن کے خلاف امریکی اور برطانوی حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے اور ان حملوں کو بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کے منشور اور یمن کی خودمختاری پر حملہ شمار کرتا ہے۔

News ID 1922041

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha