13 جنوری، 2024، 1:41 PM

یمن پر امریکی جارحیت اقوام متحدہ کے چارٹر سے کوئی مطابقت نہیں رکھتی، روس

یمن پر امریکی جارحیت اقوام متحدہ کے چارٹر سے کوئی مطابقت نہیں رکھتی، روس

اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے کہا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے یمن پر حملے اقوام متحدہ کے چارٹر سے کوئی مطابقت نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نبنزیا نے کہا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ نے یمن پر حملے کے لئے اقوام متحدہ کے چارٹر کا غلط استعمال کیا ہے۔ اس چارٹر میں حق دفاع کی تعبیر استعمال کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یمن پر امریکی اور برطانوی حملے کا اس چارٹر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ امریکی حکام بخوبی جانتے ہیں کہ حق دفاع کے چارٹر کا سمندری سیکورٹی کے امور سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

روسی نمائندے نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی بنیادی ذمہ داری یہ ہے کہ بین الاقوامی حقوق اور اصول کے تحت سلامتی کو درپیش خطرات اور قانون شکنی کا تدارک کرے۔

انہوں نے یمن پر حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بعض ممالک نے اتحاد تشکیل دے کر یمن پر افسوسناک حملہ کیا ہے۔ عالمی برادری کو چاہئے کہ اس حملے کی مذمت کرے کیونکہ سیکورٹی کونسل سے اس حملے کی اجازت نہیں لی گئی ہے۔

News ID 1921238

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha