4 جنوری، 2024، 11:02 AM

امریکہ سلامتی کونسل کو اسرائیل کی حمایت میں اغوا کرچکا ہے، روس

امریکہ سلامتی کونسل کو اسرائیل کی حمایت میں اغوا کرچکا ہے، روس

اقوام متحدہ میں روسی نمائندے نے کہا ہے کہ امریکہ نے سلامتی کو کونسل کو اسرائیل کی حمایت کے لئے کھلونا بناکر رکھا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے کہا ہے اقوام متحدہ میں روس کے سفیر نے اقوام متحدہ میں امریکی کردار کو کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے اسرائیل کی اندھی حمایت میں سیکورٹی کونسل کو اغوا کررکھا ہے۔

واسیلی نبنزیا نے کہا کہ صہیونی حکومت کے اقدامات کی حمایت کے لئے امریکہ سلامتی کونسل کے اراکین کو اپنا ہمنوا بناتا ہے اور صہیونی حکومت مخالف قراردادیں منظور ہونے سے روکتا ہے۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بدھ کے دن بحیرہ احمر میں یمنی فوج کی جانب سے حملوں کے خطرات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد کیا تھا۔

News ID 1921045

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha