9 دسمبر، 2023، 10:08 AM

غزہ میں جنگ بندی، امریکی ویٹو پر عالمی شدید ردعمل

غزہ میں جنگ بندی، امریکی ویٹو پر عالمی شدید ردعمل

غزہ میں جنگ بندی کے لئے پیش ہونے والی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کردیا جس کے بعد مختلف ممالک اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کے لئے پیش ہونے والی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کرکے مسترد کردیا۔

صہیونی حکومت کی مسلسل حمایت اور غزہ میں انسانی امداد کی رسائی میں دوبارہ رکاوٹ ڈالنے کی وجہ سے عالمی سطح پر امریکہ کو تنقید کا سامنا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ امریکہ نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرکے غزہ کے سویلین کے خلاف ظالمانہ کاروائیوں سے بے رخی کا مظاہرہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں روسی نمائندے کے معاون نے کہا ہے کہ قرارداد مسترد ہونے سے غزہ میں انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔ امریکہ نے ایک مرتبہ پھر تباہی اور ویرانی کا سامان فراہم کیا ہے۔

دیمتری پالیانسکی نے کہا کہ اس اقدام کے بعد امریکی حکومت اپنے عوام کو کیا جواب دے گی؟

فرانسیسی نمائندے نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کو ایک بار پھر شکست ہوئی ہے۔ فرانس کو غزہ کی صورتحال پر شدید تشویش ہے اسی لئے اس کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

فلسطینی تنظیم حماس نے اس موقع پر کہا ہے کہ امریکی ویٹو غیر انسانی اور غیراخلاقی اقدام ہے۔ 

News ID 1920454

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha