9 مئی، 2024، 9:38 AM

اسرائیل کو اربوں ڈالر کی امداد دی، امریکی وزیردفاع کی ڈھٹائی

اسرائیل کو اربوں ڈالر کی امداد دی، امریکی وزیردفاع کی ڈھٹائی

امریکی وزیردفاع نے غزہ پر جارحیت کے لئے صہیونی حکومت کی مدد کرنے پر ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ طوفان الاقصی کے بعد اسرائیل کو اربوں ڈالر کی امداد فراہم کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ میں صہیونی حکومت کے انسانیت سوز مظالم پر دنیا بھر میں تشویش اور تنقید کی جارہی ہے۔ ان حالات میں بھی امریکی حکام صہیونی حکومت کو فلسطین پر جارحیت کے لئے امداد دینے کا اعلان کررہے ہیں۔

امریکی وزیردفاع لائڈ آسٹن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ طوفان الاقصی کے آغاز سے اب تک امریکہ نے صہیونی حکومت کو اربوں ڈالر کی امداد فراہم کی ہے۔

الجزیرہ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ عالمی سطح پر تنقید اور امریکی طلباء کی جانب سے احتجاج کے بعد امریکہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کو دی جانے والی امداد حالیہ ایام میں روک دی گئی ہے جس کے بعد دوبارہ بحال کرنے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

لائیڈ آسٹن نے کہا کہ امریکہ اسرائیل کی حمایت جاری رکھے گا تاہم رفح میں سویلین کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔

News ID 1923843

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha