24 مارچ، 2024، 12:40 PM

اقوام متحدہ، غزہ میں جنگ بندی، سلامتی کونسل کا اجلاس پیر تک ملتوی

اقوام متحدہ، غزہ میں جنگ بندی، سلامتی کونسل کا اجلاس پیر تک ملتوی

امریکی قرارداد کو چین اور روس کی جانب سے ویٹو کرنے کے بعد غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے ہونے والا اجلاس پیر تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے پیش ہونےو الی قرار داد کو چین اور روس نے ویٹو کردیا تھا جس کے بعد غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں سلامتی کونسل کا اجلاس پیر تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

الجزیرہ نے اے ایف پی کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے اجلاس میں ووٹنگ ہونا تھا تاہم اجلاس کو پیر تک کے لئے ملتوی کیا گیا ہے۔ سلامتی کونسل کے سات غیر مستقل اراکین نے اجلاس کو ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔

یاد رہے کہ چین اور روس نے سلامتی کونسل میں امریکہ کی جانب سے پیش ہونے والی قرار داد کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس قرارداد کا مقصد غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کے لئے اسرائیل کو مزید چھوٹ دینا ہے۔

یاد رہے کہ غزہ میں صہیونی جارحیت کو روکنے کے لئے اقوام متحدہ میں کئی مرتبہ قرارداد پیش کی گئی ہے تاہم ہر مرتبہ امریکہ نے قرارداد کو ویٹو کیا ہے۔

News ID 1922802

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha