19 فروری، 2021، 10:55 AM

امریکہ نے اقوام متحدہ میں ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کی درخواست کو واپس لے لیا

 امریکہ نے اقوام متحدہ  میں ایران پر دوبارہ  پابندیاں عائد  کرنے کی درخواست کو واپس لے لیا

امریکی انتظامیہ نے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اقوام متحدہ میں ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کئے جانے کی درخواست کو واپس لے لیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی انتظامیہ نے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اقوام متحدہ میں  ایران پر دوبارہ  پابندیاں عائد  کئے جانے  کی درخواست کو واپس لے لیا ہے ۔  اقوام متحدہ میں امریکہ کے مستقل نمائندہ رچرڈ ملز نے ایک خط میں یہ اعلان کیا۔   ملز نے جمعرات  کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو  ارسال کئے  گئے اپنے خط میں کہا  "  میں سلامتی کونسل کو  اپنی حکومت کی جانب سے مطلع کرتا ہوں  کہ امریکہ نے ۲۰؍ ، ۲۱؍ اگست اور ۲۱؍ ستمبر ۲۰۲۰ء کو سلامتی کونسل میں  خط  سونپا تھا ، اسے سرکار واپس لے رہی  ہے"۔

امریکی انتظامیہ نے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اقوام متحدہ میں  ایران پر دوبارہ  پابندیاں عائد  کئے جانے  کے فیصلے کو واپس لے لیا ۔ اقوام متحدہ میں امریکہ کے کار گذار مستقل نمائندہ رچرڈ ملز نے ایک خط میں یہ اعلان کیا۔ 

 ملز نے جمعرات  کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو  ارسال کئے  گئے اپنے مکو ب میں کہا  " میں سلامتی کونسل کو  اپنی حکومت کی جانب سے مطلع کرتا ہوں  کہ امریکہ نے ۲۰؍ ، ۲۱؍ اگست اور ۲۱؍ ستمبر ۲۰۲۰ء کو سلامتی کونسل میں  خط  سونپا تھا ، اسے سرکار واپس لے رہی  ہے"۔

  واضح ر ہے کہ گذشتہ سال ۲۰؍ اگست کو سابق  وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر کو ایک خط   لکھ کر یہ  درخواست  کرتے ہو  ئے  کہا تھا کہ ایران کے خلاف  اقوام متحدہ کی قرارداد ۲۲۳۱ کے تحت  ۲۰۱۵ء کے  جوہری معاہدے کو توڑ نے کے لئے پابندیاں عائد  کی جانی چاہئے ۔ سکیورٹی کونسل کے 15 میں سے 13 ارکان نے امریکہ کے اس اقدام کو غیر قانونی قراردیکر مسترد کردیا تھا، جسے اب امریکہ نے واپس لے لیا ہے۔

News ID 1905331

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha