مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی عبوری وزیرخارجہ علی باقری کنی نے او آئی سی اجلاس کے دوران صومالیہ کے وزیرخارجہ احمد معلم فقہی کے ساتھ ملاقات اور باہمی تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر ایرانی عبوری وزیرخارجہ نے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران مسلمان ممالک کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
انہوں نے کہا کہ افریقی ممالک کے ساتھ تعاون اور تعلقات میں اضافہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔
علی باقری نے کہا کہ صہیونی حکومت نے گذشتہ دس مہینوں کے دوران امریکی ہتھیاروں سے غزہ میں نہتے اور بے گناہ شہریوں کا بے دریغ خون بہایا ہے۔ ماضی کے تجربات ثابت کرتے ہیں کہ اسرائیل صرف مشرق وسطی کے لئے ہی نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کے لئے خطرہ ہے۔
اس موقع پر صومالیہ کے وزیرخارجہ نے صہیونی حکومت کی جانب سے ایرانی حاکمیت کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران نے مسئلہ فلسطین کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور فلسطینی قوم کے لئے مختلف مقامات پر اہم کردار ادا کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ