مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، عالمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رفائل گروسی نے کہا ہے کہ شہید صدر رئیسی اور شہید وزیرخارجہ عبداللہیان کے سوگ میں ایران اور عالمی ادارے کے درمیان مذاکرات مختصر وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوں گے۔
رائٹرز کے مطابق فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت عزادار ہیں۔ مجھے اس موقع کا احترام کرنا چاہئے لیکن کچھ عرصے کے بعد دوبارہ مذاکرات شروع ہوں گے۔
علاوہ ازین انہوں نے ایکس پر ایک پیغام میں کہا تھا کہ غم کی اس گھڑی میں ایرانی عوام کے ساتھ شریک ہیں۔
اس سے پہلے ویانا میں عالمی ایٹمی سیکورٹی کانفرنس کے دوران شہید صدر رئیسی اور شہید عبداللہیان کی یاد میں کچھ منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی تھی۔
یاد رہے کہ شہید صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کو مشرقی آذربائیجان کے دورے کے دوران فضائی حادثہ پیش آیا تھا جس میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد شہید ہوگئے تھے۔
آپ کا تبصرہ