22 مئی، 2024، 10:51 AM

شہید صدر رئیسی کی تشییع جنازہ، عرب میڈیا کی لائیو کوریج

شہید صدر رئیسی کی تشییع جنازہ، عرب میڈیا کی لائیو کوریج

عرب میڈیا شہید صدر رئیسی کی تشییع کے مناظر لائیو کوریج کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، تہران میں شہید صدر رئیسی اور ان کے ساتھی شہداء کی تشییع جاری ہے۔ لاکھوں لوگ انقلاب اسکوائر سے آزادی اسکوائر تک شاہراہ کے دونوں طرف شہداء کے ساتھ عقیدت کا اظہار کرنے کے لئے کھڑے ہیں۔

شہید صدر رئیسی کی تشییع جنازہ، عرب میڈیا کی لائیو کوریج

ملکی میڈیا کے ساتھ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے ادارے تشییع جنازہ کے مناظر براہ راست دکھارہے ہیں۔

شہید صدر رئیسی کی تشییع جنازہ، عرب میڈیا کی لائیو کوریج

عرب ذرائع ابلاغ تشییع جنازہ میں شریک لوگوں کی تعداد پر حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ سکائی نیوز عربی کے مطابق تہران کے مرکز میں لاکھوں صبح کے آغاز سے سڑکوں اور شاہراہوں پر شہداء کی تشییع میں شرکت کے منتظر ہیں۔

مڈل ایسٹ نے لکھا ہے کہ شہید صدر رئیسی اور دیگر شہداء کی تشییع میں لاکھوں لوگ شریک ہیں۔

بی بی سی عربی نے لکھا ہے کہ شہید صدر رئیسی اور ان کے رفقاء کی نماز جنازہ تہران یونیورسٹی میں سپریم لیڈر کی اقتدا میں ادا کی جائے گی۔

شہید صدر رئیسی کی تشییع جنازہ، عرب میڈیا کی لائیو کوریج

صدی البلد نے اپنی سائٹ پر لکھا ہے کہ ہزاروں لوگ شہید صدر رئیسی اور دیگر شہداء سے عقیدت کا اظہار کرنے کے لئے سڑکوں پر کھڑے ہیں۔

شہید صدر رئیسی کی تشییع جنازہ، عرب میڈیا کی لائیو کوریج

المیادین نے کہا ہے کہ قم میں باشکوہ تشییع کے بعد تہران میں بھی شہداء کی تشییع میں لاکھوں لوگ شریک ہیں۔

شہید صدر رئیسی کی تشییع جنازہ، عرب میڈیا کی لائیو کوریج

بوابہ الاھرام ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ ایرانی دارالحکومت میں دسیوں ہزار لوگ شہید صدر کی تشییع جنازہ میں شریک ہیں۔

شہید صدر رئیسی کی تشییع جنازہ، عرب میڈیا کی لائیو کوریج

News ID 1924154

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha