مہر خبررساں ایجنسی کے نمائندے کے مطابق، تہران کے عوام نے مصلائے امام خمینی میں جمع ہوکر شہید صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کو الوداع کہا۔
الوداعی تقریب میں ملک کے معروف مداح موجود تھے۔ حاج منصور ارضی، حاج محمود کریمی اور سید محمود علوی نے مرثیہ خوانی اور نوحہ خوانی کی۔
"شہدائے خدمت" کے اجساد کو آج صبح تبریز میں تشییع کے بعد قم منتقل کیا گیا تھا جہاں حرم حضرت معصومہ سے لے مسجد جمکران تک تشییع کی گئی۔ تشییع میں دسیوں ہزار لوگوں نے شرکت کی۔
مغربین کے بعد شہداء کی لاشوں کو قم سے تہران منتقل کیا گیا۔ رات دس بجے جب مصلائے امام خمینی میں لاشیں پہنچیں تو لوگوں کی بھیڑ کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہوا۔ شہداء کی لاشیں پہنچنے سے پہلے ہی مصلائے امام خمینی کھچا کھچ بھر گیا تھا۔
عوام کی کثیر تعداد کی وجہ سے آس پاس کی سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگئی۔ سپاہ پاسداران اور پولیس کے اہلکار لوگوں کی رہنمائی کے موجود تھے۔
اس موقع پر مصلا میں موجود لوگوں نے امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ ہر ایک کی آنکھ اشکبار تھی۔
غیر ملکی میڈیا کے نمائندے بھی اس موقع پر کوریج کے لئے موجود تھے۔
آپ کا تبصرہ