مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے ایرانی فوجی کمانڈروں اور ایٹمی سائنسدانوں سمیت عام شہریوں کی تہران میں باشکوہ تشییع جنازہ ہوئی جس میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کی۔
تشییع جنازہ کا آغاز نماز جنازہ اور دعائیہ کلمات سے ہوا، جس میں ملک کی فوجی قیادت، شہداء کے اہل خانہ، مذہبی علما، حکومتی شخصیات اور ہزاروں سوگوار شہری شریک ہوئے۔ اس موقع پر تہران کی فضا تکبیر، صلوات اور نعروں سے معمور رہی۔ شرکاء وقفے وقفے سے مردہ باد امریکہ اور مردہ باد اسرائیل کے نعرے لگا رہے تھے۔
ایرانی مسلح افواج کے سابق چیف آف اسٹاف شہید جنرل محمد باقری سمیت دیگر اعلی فوجی کمانڈروں کو تشییع کے بعد تہران کے بہشت زہرا اور دیگر مقامات پر دفن کیا گیا۔
شہید جنرل محمد باقری کو ان کے شہید بھائی حسن باقری کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا۔ شہید جنرل باقری کے ساتھ ان کی شریک حیات اور جوان سال بیٹی بھی شہید ہوگئی تھیں۔
شہید لیفٹیننٹ جنرل محمد باقری نے پوری زندگی ایران کی عزت، سلامتی اور اقتدار کے لیے وقف کی۔ شہادت کے وقت ان کے پاس ایرانی مسلح افواج کے چیف اور اسٹاف کا عہدہ تھا۔ وہ صہیونی حکومت کے جارحانہ حملے میں شہید ہوگئے۔
شہید محمد باقری ان چند اہم شخصیات میں شامل تھے جنہوں نے دفاع مقدس کے زمانے سے لے کر موجودہ قومی دفاعی نظام کی تعمیر تک کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کے بھائی، شہید حسن باقری بھی دفاع مقدس کے نامور کمانڈرز میں سے تھے۔
آپ کا تبصرہ