وزارت دفاع میں شہید محسن فخری زادہ کی نماز جنازہ ادا کی گئی

اسلامی جمہوریہ ایران کے ممتاز اور معروف سائنسداں شہید محسن فخری زادہ کی نماز جنازہ آج صبح وزارت دفاع میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں وزیر دفاع سمیت اعلی کمانڈروں اور شہید کے اہلخانہ نے شرکت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے ممتاز اور معروف سائنسداں شہید محسن فخری زادہ کی نماز جنازہ آج صبح وزارت دفاع میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں وزیر دفاع سمیت اعلی کمانڈروں اور شہید کے اہلخانہ نے شرکت کی۔ اطلاعات کے مطابق شہید فخری کی نماز جنازہ میں ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل باقری، وزیر دفاع جنرل حاتمی، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی، سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاآنی ، ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی ، نائب وزير دفاع جنرل قاسم تقی زادہ اور بعض دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔ اس سے قبل شہید محسن فخری زادہ کے پیکر پاک کو مشہد میں حرم رضوی اورقم میں حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ (س) کا طواف کرایا گيا تھا۔

News Code 1904160

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =