شہید محسن فخری زادہ
-
قم میں شہید فخری زادہ کی پہلی برسی کی مناسبت سے تقریب منعقد
قم میں حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کے شبستان امام خمینی (رح) میں شہید ڈاکٹر محسن فخری زادہ کی پہلی برسی کی مناسبت سے تقریب منعقد ہوئی، جس میں حرم مطہر کے زائرین ، مجاورین اور شہید کے اہلخانہ نے شرکت کی۔
-
رہبر معظم نے شہید فخری زادہ کی سائنسی ,فنی خلاقیت اور اخلاص کو خراج تحسین پیش کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے شہید محسن فخری زادہ کے اہلخانہ سے ملاقات میں شہید فخری زادہ کی سائنسی و فنی خلاقیت اور اخلاص کو قابل فخرقراردیا ہے۔
-
رہبر معظم سے شہید محسن فخری زادہ کے اہلخانہ کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ایران کے ممتاز سائنسداں شہید محسن فخری زادہ کے اہلخانہ نے ملاقات کی۔
-
شہید بہشتی یونیورسٹی میں شہید فخری زادہ کی یاد میں تقریب منعقد
تہران میں شہید بہشتی یونیورسٹی میں ایران کے ممتاز جوہری سائنسداں شہید محسن فخری زادہ کی یاد میں تقریب منعقد ہوئی۔
-
شہید محسن فخری زادہ کے اہلخانہ کو حرم رضوی کا پرچم دے دیا گیا
اسلامی جمہوریہ ایران کے ممتاز سائنسداں شہید محسن فخری زادہ کے اہلخانہ کو حرم مطہر رضوی کا پرچم ہدیہ کے طور پر عطا کردیا گیا۔
-
شہید فخری زادہ کے خون کا انتقام مناسب وقت اورمناسب جگہ پر لیا جائےگا
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل باقری نے کہا ہے کہ ایران کے ممتاز سائنسداں شہید محسن فخری زادہ کے قتل کا انتقام مناسب وقت اور جگہ پر لیا جائےگا۔
-
شہید فخری زادہ کے اہلخانہ کو نصر 1 نشان عطا کردیا گيا
ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل باقری نے شہید فخری زادہ کے گھر حاضر ہوکر شہید فخری زادہ کے اہلخانہ کو نصر 1 نشان عطا کردیا، یہ نشان رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دستخط سے مزین ہے۔
-
شہید محسن فخری زادہ کے قتل میں ملوث بعض افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر نے کہا ہے کہ ایران کے ممتاز ایٹمی سائنس دان شہید محسن فخری زادہ کے قتل میں ملوث بعض افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
-
شہید فخری زادہ کے خون نے ایران کی ایٹمی صنعت پر لگے تالوں کو کھول دیا
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران کے ممتاز سائنسداں شہید محسن فخری زادہ کے خون نے ایران کی ایٹمی صنعت پر لگے تالوں کو کھول دیا ہے۔
-
دہشت گردوں نے شہید فخری زادہ کے قتل کے لئے خودکار اسلحہ کا استعمال کیا
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل فدوی نے شہید محسن فخری زادہ کے قتل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے شہید فخری زادہ کے قتل کے لئے خود کاراسلحہ کا استعمال کیا۔
-
شہید فخری زادہ کی نئی تصویریں منظر عام پر آگئیں
اس ویڈیو میں ایران کے ممتاز سائنسداں شہید محسن فخری زادہ کی نئی تصویروں کا منظر پیش کیا جاتا ہے۔
-
شہید فخری زادہ کی یاد میں مجلس ترحیم اتوار کے دن منعقد ہوگی
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ایران کے نامور اور ممتاز دفاعی اورجوہری سائنسداں شہید محسن فخری زادہ کی یاد میں مجلس ترحیم اتوار کے دن منعقد ہوگی۔
-
شانگہائی تعاون تنظیم کی شہید فخری زادہ کے قتل کی مذمت
شانگہائي تعاون تنظیم نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں ایران کے نامور اور ممتاز سائنسداں شہید محسن فخری زادہ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قراردیا ہے۔
-
پاکستان کی شہید فخری زادہ کے ظالمانہ قتل کی مذمت
پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ زادہ نے ایران کے ممتاز اور نامور سائنسداں شہید محسن فخری زادہ کے بہمیانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
-
شہید فخری زادہ کے بہیمانہ اور بزدلانہ قتل کا جواب دیا جائےگا
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ایران کے ممتاز اور نامور سائنسداں شہید محسن فخری زادہ کے بہیمانہ اور بزدلانہ قتل کا جواب دیا جائےگا۔
-
شہید فخری زادہ کو امامزادہ صالح کے مزار میں دفن کردیا گيا
اسلامی جمہوریہ ایران کے ممتاز سائنسداں شہید محسن فخری زادہ کے پیکر پاک کو تہران میں امامزادہ صالح کے مزار میں سپرد خاک کردیا گیا۔
-
شہید فخری زادہ کے پیکر پاک پر نماز جنازہ ادا کی گئی
اسلامی جمہوریہ ایران کے ممتاز اور نامور سائنسداں شہید محسن فخری زادہ کی نماز جنازہ وزارت دفاع میں ادا کی گئي۔
-
شہید فخری زادہ کی مجلس ترحیم مسجد مقدس جمکران میں منعقد کی جائےگی
مسجد مقدس جمکران میں کل بروز منگل آن لائن اور عوامی موجودگی کے بغیر شہید محسن فخری زادہ کی یاد میں مجلس ترحیم منعقد کی جائےگی۔
-
افغانستان کی شہید محسن فخری زادہ کے قتل کی مذمت
افغانستان کی وزارت خارجہ نےایک بیان میں ایران کے ممتاز سائنسداں شہید فخری زادہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے شہید کے اہلخانہ، ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
-
تبریز میں شہید محسن فخری زادہ کے قتل کے خلاف مظاہرہ
ایران کے مختلف شہروں سمیت تبریز میں بھی عوام نے شہید محسن فخری زادہ کے بہیمانہ اور بزدلانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کے خۂاف مظاہرہ کیا ہے۔
-
وزارت دفاع میں شہید محسن فخری زادہ کی نماز جنازہ ادا کی گئی
اسلامی جمہوریہ ایران کے ممتاز اور معروف سائنسداں شہید محسن فخری زادہ کی نماز جنازہ آج صبح وزارت دفاع میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں وزیر دفاع سمیت اعلی کمانڈروں اور شہید کے اہلخانہ نے شرکت کی۔
-
فخری زادہ کے قتل میں ملوث مجرم دنیا ميں دہشت گردی کے بانی ہیں
اسرائيلی قید سے آزاد ہونے والے فلسطینی قیدی ماہر الاخرس نے ایران کے ممتاز ایٹمی سائنسداں شہید محسن فخری زادہ کے بزدلانہ اور مجرمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید محسن فخری زادہ کے قتل میں ملوث ملزم دنیا بھر میں دہشت گردی کے بانی ہیں۔
-
قم میں شہید فخری زادہ کے پیکر پاک کو حضرت معصومہ (س) کی ضریح کا طواف کرایا گيا
اسلامی جمہوریہ ایران کے ممتاز اور نامور جوہری اور دفاعی سائنسداں شہید محسن فخری زادہ کے پیکر پاک کو قم میں حضرت معصومہ (س) کی ضریح مقدس کا طواف کرایا گیا۔
-
مشہد مقدس میں شہید فخری زادہ کے پیکر پاک کو حرم رضوی کا طواف کرایا گيا
ایران کے ممتاز اور نامور سائنسداں شہید محسن فخری زادہ کے پیکر پاک کو مشہد مقدس میں ضریح مقدس امام رضا (ع) کا طواف کرایا گیا۔
-
شہید فخری زادہ کے قتل کے خلاف ایرانی پارلیمنٹ کے سامنے عوامی مظاہرہ
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے سامنے شہید فخری زادہ کے قتل کے خلاف عوامی مظاہرہ کیا گيا جس میں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے گئے۔
-
شیراز میں شہید فخری زادہ کے قتل کے خلاف طلباء کا احتجاج
ایران کے مختلف شہروں سمیت شیراز میں بھی طلباء نے ایران کے ممتاز اور نامور سائنسداں کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف مظآہرہ کیا ہے۔
-
قطری وزیر خارجہ کی ایرانی سائنسداں شہید فخری زادہ کے قتل کی مذمت
قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے ایران کے ممتاز اور سینئر سائنسداں شہید محسن فخری زادہ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
-
ایرانی وزیر دفاع کا شہید فخری زادہ کے گھر حضور
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی نے ایران کے ممتاز ایٹمی سائنسداں شہید محسن فخری زادہ کے گھر حاضر ہوکر شہید کے اہلخانہ کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
-
شہید فخری زادہ نے آزادی، جمہوریت اور انسانی حقوق کے جھوٹے دعویداروں کو رسوا کردیا
سپاہ قدس کے سربراہ جنرل قاآنی نے کہا ہے کہ شہید فخری زادہ نے آزادی، جمہوریت اور انسانی حقوق کے جھوٹے دعویداروں کو رسوا کردیا ہے شہید فخری زادہ نے تسلط پسند طاقتوں کے علمی انحصار کو توڑنے کا بھر پور مقابلہ کیا اور کامیاب رہے ۔
-
قم میں شہید فخری زادہ کے بہیمانہ قتل کے خلاف مظاہرہ
قم میں طلاب اور عوام کے مختلف طبقات نے ایران کے ممتاز اور نامور سائنسداں شہید محسن فخری زادہ کے بہیمانہ اور مجرمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔