28 جون، 2025، 7:30 PM

جنگ بندی کے بعد تل ابیب کا سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے؟

جنگ بندی کے بعد تل ابیب کا سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے؟

غاصب اسرائیل کی ایک پارٹی کے سربراہ نے 12 دنوں کی جنگ کے بعد تل ابیب کے سب سے بڑے چیلنج کے حوالے سے بیان دیا ہے۔

مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، "اسرائیل ہمارا گھر" نامی پارٹی کے سربراہ  آویگدور لیبرمن نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کے بعد اسرائیل کے سامنے سب سے بڑا مسئلہ سال 2025ء کے لیے نیا بجٹ تیار کرنا ہے، کیونکہ موجودہ بجٹ حقیقت سے دور اور جنگ کی بھاری لاگت کے مطابق نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بجٹ میں تبدیلی کرنا یا وزارتوں کے اخراجات میں یکساں کمی لانا خاصا مشکل کام ہے۔

لیبرمن کے مطابق اسرائیل کو ایران کے جوابی حملوں نے شدید نقصان پہنچایا ہے، موجودہ بجٹ اس بھاری لاگت کو پورا نہیں کرسکتا ہے۔ اب تک 22 ارب اسرائیلی شیقل(یا اسرائیلی شیکل؛ اسرائیل میں رائج سکہ) خرچ ہوچکے ہیں اور عسکری لحاظ سے سازو سامان کی تلافی اور ان کے  ذخائر کو دوبارہ بھرنے کی بھی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کے دوران صرف ایک دن میں  1.5 ارب شیکل کا نقصان ہوتا رہاہے، جس کا مطلب ہے اسرائیل کو مجموعی طور تقریباً 18 ارب شیکل کا معاشی نقصان ہو چکا ہے۔

لیبرمن نے کہا کہ  جنگی نقصانات میں معاوضے کے طور پر 5 ارب شیکل درکار ہوں گے، جس کی وجہ سے کل لاگت 45 ارب ڈالر سے تجاوز کر سکتی ہے، جو کہ 2025 ءکے بجٹ کا تقریباً 10 فیصد بنتی ہے۔

News ID 1933970

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha