7 جولائی، 2026، 12:41 PM

قم میں شہید رہبر انقلاب اسلامی کی تاریخی تشییع، لاکھوں افراد کا خون کا بدلہ لینے کا اعلان

قم میں شہید رہبر انقلاب اسلامی کی تاریخی تشییع، لاکھوں افراد کا خون کا بدلہ لینے کا اعلان

مسجد مقدس جمکران سے حضرت معصومہ کے روضے تک جاری عظیم الشان تشییعی جلوس میں ایران اور مختلف ممالک کے آنے والے زائرین نے شہید رہبر انقلاب سے وفاداری اور دشمن کے مقابلے میں ثابت قدم رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم میں شہید رہبر انقلاب اسلامی اور ان کے اہل خانہ کی تاریخی تشییع کا آغاز مسجد مقدس جمکران سے ہوا، جو پیامبر اعظم بلیوارڈ کے راستے حضرت معصومہ کے روضے تک جاری ہے۔ لاکھوں سوگواروں کی بھرپور شرکت نے انقلاب اسلامی اور شہدا کے ساتھ ایرانی قوم کی وابستگی کا ایک بار پھر اظہار کیا۔

تشییع جنازہ سے قبل آیت اللہ جوادی آملی کی امامت میں شہید رہبر انقلاب اسلامی اور ان کے اہل خانہ کے پیکروں پر نماز جنازہ ادا کی گئی، جس کے بعد تشییع کا باقاعدہ طور پر آغاز ہوا۔

نماز فجر سے پہلے ہی مسجد جمکران، پیامبر اعظم بلیوارڈ اور اطراف کے علاقوں میں عوام کا غیر معمولی ہجوم جمع ہونا شروع ہوگیا تھا۔ مرد، خواتین، نوجوان اور بزرگ بڑی تعداد میں شریک ہوئے اور اپنے محبوب رہبر کو الوداع کہا۔

شرکا نے مختلف نعروں کے ذریعے دشمن کے خلاف استقامت اور شہید رہبر کے خون کا بدلہ لینے کے عزم کا اظہار کیا۔

کریمہ اہل بیت شہید امام خامنہ ای کی میزبان

شہید رہبر انقلاب اسلامی کے پیکر کی شاندار تشییع مسجد مقدس جمکران سے شروع ہوئی اور بلوار پیامبر اعظم کے راستے حضرت معصومہ کے روضے تک جاری ہے، جہاں لاکھوں افراد نے بھرپور شرکت کی اور شہید امام خامنہ ای کے احترام میں پوری قوت کے ساتھ خراج عقیدت پیش کیا۔

شہید رہبر نے اپنی زندگی عوام کے لیے قربان کردی، افریقی زائر

افریقی ملک آئیوری کوسٹ سے آئے ایک زائر نے کہا کہ امت کے شہید رہبر نے اپنی پوری زندگی عوام کی خدمت اور ان کی خاطر قربان کردی۔
آخر تک ڈٹے رہیں گے اور اپنے شہید رہبر کے خون کا بدلہ لیں گے

تاریخی تشییع میں شریک عوام نے دشمن کے مقابلے میں ثابت قدم رہنے اور شہید امت کے قائد کے خون کا بدلہ لینے کے عزم کا اظہار کیا۔

شہید امام خامنہ ای نے ہمیں آزادی کا درس دیا

افریقی جمہوریہ گینہ سے تعلق رکھنے والے ایک زائر نے کہا کہ شہید رہبر نے ہمیں عزت، آزادی اور استقامت کا راستہ سکھایا۔

پیامبر اعظم بلیوارڈ میں شرکا کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے

تشییع کے آغاز کے ساتھ ہی پیامبر اعظم بلیوارڈ میں شریک افراد کی تعداد مسلسل بڑھتی رہی اور مختلف راستوں سے عوام بڑی تعداد میں تقریب میں شریک ہوتے رہے۔

ہم اپنے شہید رہبر کے خون کے طلبگار ہیں

تشییع میں شریک زائرین نے مہر نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے شہید رہبر کے خون کا بدلہ لینے کے لیے پرعزم ہیں۔

پیامبر اعظم بلیوارڈ تشییع کے لیے عوام سے کھچا کھچ بھر گیا۔

شہر قم کا پیامبر اعظم بلیوارڈ صبح سے ہی تشییع میں شرکت کے لیے آنے والے عوام سے بھر گیا اور لوگ تقریب کے آغاز کے منتظر رہے۔

جان کی آخری حد تک ایران کے ساتھ کھڑے رہیں گے

تشییع میں شریک عوام نے اعلان کیا کہ وہ اپنی جان کی آخری سانس تک ایران کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

نماز جنازہ کے بعد مسجد جمکران کی فضا

نماز جنازہ کے بعد مسجد مقدس جمکران کے اندر غمگین اور عقیدت سے بھرپور فضا دیکھنے میں آئی۔

مسجد جمکران کے اطراف عوام کا عظیم اجتماع

مسجد مقدس جمکران کے اطراف میں شہید امام خامنہ ای کو الوداع کہنے کے لیے جمع ہونے والے لاکھوں افراد کا عظیم اجتماع ہوا۔

News ID 1940178

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha