مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمی نیا نے کہا کہ شہید رہبر کی تشییع میں عوام کی تاریخی شرکت بیداری کی نئی لہر ہے، جو دنیا کی مظلوم اور آزادی پسند اقوام کو ظلم و استکبار کے خلاف متحد ہونے کا پیغام دیتی ہے۔
انہوں نے دنیا بھر کی مظلوم اور آزادی پسند اقوام پر زور دیا ہے کہ وہ ایرانی قوم کی طرح ظلم اور عالمی استکبار کے خلاف اٹھ کھڑی ہوں اور ظلم کی جڑیں اکھاڑ پھینکیں۔
انہوں نے تہران میں شہید رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی الوداعی اور تشییعی مراسم کے موقع پر مہر نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر سے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے عوام نے اپنی بھرپور شرکت سے ایران کی تاریخ میں ایک عظیم اور ناقابلِ فراموش حماسہ رقم کیا ہے۔
بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمی نیا نے امید ظاہر کی کہ ایرانی عوام کی جانب سے تخلیق کیا گیا یہ عظیم حماسہ واقعۂ عاشورا کی طرح معاشرے میں بیداری اور شعور پیدا کرنے کا ذریعہ بنے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ عوامی حماسہ عالمی برادری خصوصا دنیا کی مظلوم اور آزادی پسند اقوام کے لیے بھی بیداری کا پیغام ہے، تاکہ وہ ایرانی قوم کی مانند ظلم اور استکبار کے خلاف متحد ہو کر جدوجہد کریں۔
ایرانی فوج کے ترجمان نے اس تاریخی موقع کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ قومی اتحاد، یکجہتی اور باہمی ہم آہنگی کو برقرار رکھیں تاکہ ان مقاصد کا حصول ممکن بنایا جا سکے۔
آپ کا تبصرہ