مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ عراق میں شہید رہبر انقلاب کی تاریخی تشییع ایران اور عراق کے عوامی اتحاد کو مزید مضبوط بنائے گی اور خون خواہی کے عزم کو پہلے سے زیادہ نمایاں کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق جنرل قاآنی نے کہا کہ عراق کی حکومت اور عوام کی جانب سے شہید رہبر انقلاب کی تشییع کے مطالبے اور اس تاریخی تقریب کی وسیع منصوبہ بندی نے دونوں برادر ممالک کے درمیان گہرے روحانی اور عوامی تعلقات کو پوری دنیا کے سامنے نمایاں کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہید رہبر کی جانب سے عراقی عوام کی حمایت اور عراق کی دینی مرجعیت کے کردار نے داعش کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا، جہاں شہید قاسم سلیمانی نے عراقی جوانوں کے ساتھ مل کر داعش اور امریکی افواج کے خلاف جدوجہد کی۔
قاآنی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ بعد ازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر شہید قاسم سلیمانی اور الحشد الشعبی کے نائب سربراہ ابو مہدی المهندس کو شہید کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ عراق میں شہید رہبر انقلاب کی شاندار تشییع، شہید قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المهندس کی تاریخی تشییع کی طرح، ایران اور عراق کے عوام کے اتحاد کو مزید مستحکم کرے گی اور امریکی پالیسیوں کے مقابلے میں خون خواہی کے عزم کو مزید نمایاں کرے گی۔
آپ کا تبصرہ