مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یمنی تنظیم انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ غزہ میں حالات کی بہتری کے لئے مثبت جواب ملنے کی صورت میں کشیدگی میں کمی لانے پر آمادہ ہیں۔
انہوں نے ایکس پر اپنے صفحے پر لکھا ہے کہ عمان اور بین الاقوامی ممالک کے نمائندوں کے ساتھ بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں کاروائیوں کے بارے میں مذاکرات جاری ہیں۔
اسپوٹنک کے مطابق انصاراللہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم نے تاکید کی ہے کہ ہمارے حملے غزہ میں فلسطینی بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لئے ہیں۔ دشمن کی جانب غزہ کے شہریوں پر غذا، پانی اور دیگر ضروریات زندگی کی بندش پر ہم آنکھ بند نہیں کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے متعدد مرتبہ واضح کیا ہے کہ ہمارا موقف اصولی ہے جو غزہ کا محاصرہ ختم ہوکر امدادی اشیاء کی ترسیل یقینی ہونے تک جاری رہے گا۔
اس سے پہلے یمنی فوج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا تھا کہ غزہ پر حملوں کے جواب میں یمنی فوج نے ام الرشراش میں صہیونی تنصیبات پر دوبارہ حملے کئے ہیں
آپ کا تبصرہ