17 دسمبر، 2023، 5:49 PM

امریکا کا یمن کے خلاف بحری اتحاد تاریخ کا رسواکن اتحاد ہو گا، یمن

امریکا کا یمن کے خلاف بحری اتحاد تاریخ کا رسواکن اتحاد ہو گا، یمن

تحریک انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے رکن "محمد البخیتی" نے امریکہ اور صیہونی رجیم کی طرف سے یمن کے خلاف بحری اتحاد کی تشکیل کی کوشش پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد بحر احمر میں صیہونیت مخالف کارروائیوں کو روکنا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے کہا ہے کہ اگر امریکہ یمن کے خلاف بین الاقوامی اتحاد بنانے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو یہ یمن کے خلاف تاریخ کا غلیظ اور رسواکن اتحاد ہوگا۔ 

انہوں نے کہا کہ دنیا ابھی تک صیہونی رجیم کے فلسطینی قوم پر ڈھائے گئے مظالم اور جرائم پر مجرمانہ خاموشی کی رسوائی کو نہیں بھول سکی۔

یمن کے اس اعلیٰ عہدیدار کے بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ملک کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ ساری نے گزشتہ روز فلسطینیوں کی حمایت میں مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں صیہونی ٹھکانوں پر ایک نئے حملے کی خبر دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک غزہ پر صیہونی رجیم کے حملے بند نہیں ہوتے تب تک ہماری افواج کی کارروائیاں جاری رکھیں رہیں گی۔

یمن کی مسلح افواج کے سربراہ  نے تمام اسلامی اور عرب اقوام اور دنیا کے آزاد لوگوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین کے حوالے سے باوقار موقف اپناتے ہوئے فلسطینی مزاحمت کی حمایت کریں۔

News ID 1920648

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha