17 دسمبر، 2023، 7:53 PM

حزب اللہ کا صیہونی قصبے مارگلیوٹ پر راکٹ حملہ، دشمن کے جاسوسی آلات تباہ

حزب اللہ کا صیہونی قصبے مارگلیوٹ پر راکٹ حملہ، دشمن کے جاسوسی آلات تباہ

صیہونی رجیم کے ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ لبنان سے داغے گئے چھ راکٹ مقبوضہ قصبے مارگلیوٹ پر گرے ہیں جب کہ حزب اللہ کی جانب سے مارگلیوٹ کے علاوہ ڈویو قصبے میں نصب دشمن کے جاسوسی آلات کو بھیبنشانہ بنانے کی اطلاع دی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صیہونی سرکاری میڈیا نے جنوبی لبنان سے داغے گئے 6 میزائل مقبوضہ فلسطین کے شمال میں قائم صہیونی بستی مرگلیوت پر گرنے کی تصدیق کی ہے۔

صیہونی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ مزاحمتی راکٹ حملوں کے بعد جنوبی لبنان کی سرحد سے متصل قصبوں میں خطرے کے سائرن بجنے کی آوقز سنائی دی ہے جب کہ حزب اللہ کی شدید گولہ باری جاری ہے۔

لبنان میں المیادین کے نامہ نگار نے بھی اطلاع دی ہے کہ ایک اینٹی آرمر میزائل مقبوضہ قصبے دویو پر داغا گیا جس کے نتیجے میں دشمن کے جاسوسی کے آلات تباہ ہوئے۔

دوسری جانب قابض صیہونی فوج کے آرٹلری حملے میں جنوبی لبنان کے علاقے مارون الراس کی تین منزلہ رہائشی عمارت کو آگ لگی جب کہ تین قصبے عیترون، میس الجبل اور رب الثلاثین پر بھی آرٹلری حملے ہوئے۔

News ID 1920656

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha