17 دسمبر، 2023، 6:42 PM

غزہ جنگ میں اب تک 453 صہیونی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، تل ابیب کا اعتراف

غزہ جنگ میں اب تک 453 صہیونی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، تل ابیب کا اعتراف

تل ابیب کی غاصب رجیم نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ میں جنگ کے آغاز سے اب تک 453 صہیونی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں لیکن معتبر ذرائع اس تعداد کو اس سے کہیں زیادہ بتا چکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ غاصب اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر کو غزہ میں جنگ کے آغاز سے اب تک اپنے 453 فوجیوں اور افسران کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔

صیہونیوں کے مطابق غزہ پر زمینی حملے کے آغاز سے اب تک اس رجیم کے 121 فوجی مارے گئے ہیں جب کہ سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔

ان اعدادوشمار کا صیہونی حکومت نے باضابطہ اعلان کیا ہے لیکن ہلاک شدگان کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔

News ID 1920654

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha