18 دسمبر، 2023، 12:54 AM

ایرانی وزیر خارجہ کی نئے امیر کویت کے درمیان ملاقات

ایرانی وزیر خارجہ کی نئے امیر کویت کے درمیان ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے اتوار کو کویت کے نئے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات میں کویت کے 16 ویں امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی وفات پر ایرانی قوم اور حکومت کی طرف سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے اتوار کو کویت کے نئے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات میں کویت کے 16 ویں امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی وفات پر ایرانی قوم اور حکومت کی طرف سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اس ملاقات پر نئے امیر کے انتخاب پر مبارکباد پیش کی اور اسلامی جمہوریہ ایران کی کی طرف سے کویت کی حمایت پر زور دیا۔ امیر عبداللہیان نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران اور کویت کے درمیان اچھے تعلقات رہے ہیں امید ظاہر کی کہ نئے دور میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔

کویت کے نئے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے بھی رہبر انقلاب اسلامی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کو سلام پیش کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے تعزیتی اور ہمدردی کے پیغام کو سراہا اور یہ بات زور دے کر کہی کہ انہوں نے وزیر خارجہ اور کویتی حکومت کے دیگر ارکان سے تعلقات میں ہمہ جانبہ فروغ  کی غرض سے زیادہ تیزی کے ساتھ اقدام کرنے کے لئے کہا ہے۔

News ID 1920658

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha