18 دسمبر، 2023، 9:14 AM

غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے سلامتی کونسل میں قرارداد آج پھر پیش کی جائیگی

غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے سلامتی کونسل میں قرارداد آج پھر پیش کی جائیگی

غزہ میں فوری اور دیرپا جنگ بندی کےلیے سلامتی کونسل میں قرارداد آج پھر پیش کی جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چند روز پہلے امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی تھی۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے سکیورٹی کونسل میں غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کی قرارداد پر 15 میں سے 13 ارکان نے حمایت میں ووٹ دیا تھا جب کہ برطانیہ غیر حاضر رہا۔

اقوام متحدہ میں نائب امریکی سفیر رابرٹ وڈ کا کہنا تھا کہ قرارداد کا ڈرافٹ غیر متوازن ہونے کے علاوہ حقیقت سے ہم آہنگ نہیں ہے، اس قرارداد سے معاملے کا کوئی ٹھوس حل نہیں نکل سکتا۔

 تاہم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے جنگ بندی کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور ہونے کے بعد سلامتی کونسل پر اقدام کےلیے دباؤبڑھ گیا۔ 

News ID 1920661

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha