مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ نیوز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ UNIFIL فورسز کے کمانڈر آرنلڈ لازارو سانز نے حزب اللہ اور غاصب اسرائیل کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے ساتھ ہی جنوبی لبنان کی صورتحال کو انتہائی نازک اور خطرناک قرار دیا ہے۔
انہوں نے فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا سے ملاقات سے قبل صحافیوں کو بتایا کہ جیسا کہ سب جانتے ہیں، موجودہ صورتحال نہایت بحرانی خطرناک ہے۔
یونیفل کمانڈر نے کہا کہ ہم موجودہ صورتحال کو برقرار رکھنے اور فریقین کے درمیان ثالثی کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ تنازعہ مزید نہ پھیلے۔ حزب اللہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیار استعمال کرتی ہے اور اسرائیل بھی لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ تاہم گزشتہ تین دنوں کے دوران ہم نے فائرنگ کے تبادلے میں کمی دیکھی ہے۔"
انہوں نے کہا کہ غزہ کی جنگ اور جنوبی لبنان میں کشیدگی میں اضافے کے درمیان گہرا تعلق ہے کیونکہ حزب اللہ حماس تحریک کی حمایت کرتی ہے۔ بھاری آتشیں اسلحے کا استعمال اور طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی بیک وقت پرواز کے سبب کشیدگی مزید بڑھ رہی حتی یونیفل فورسز بھی محفوظ نہیں ہیں۔
آپ کا تبصرہ