17 دسمبر، 2023، 11:44 AM

پینٹاگون یمنی فوج کے خلاف براہ راست کاروائی کے لئے غور کررہا ہے، امریکی ویب سائٹ

پینٹاگون یمنی فوج کے خلاف براہ راست کاروائی کے لئے غور کررہا ہے، امریکی ویب سائٹ

بحیرہ احمر میں کشتیوں پر حملے کے بعد امریکی محکمہ دفاع یمنی فوج کے خلاف آپریشن پر غور کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی ویب سائٹ سمافور نے دعوی کیا ہے کہ بحیرہ احمر میں یمنی فوج کی جانب سے اسرائیل جانے والی کشتیوں کے خلاف حملوں کے بعد امریکی محکمہ دفاع یمنی مسلح افواج کے خلاف براہ راست کاروائی کے آپشن پر غور کررہا ہے۔

خطے میں تعیینات امریکی بحری جہازوں سے یمنی ڈرون اور میزائلوں کو گرایا گیا تھا۔ امریکی جہاز یو ایس ایس کرنی نے کہا تھا کہ 16 دسمبر کو یمنی فوج کی جانب سے بھیجا گیا ڈرون بحیرہ احمر میں گرایا گیا ہے۔

اس سے پہلے امریکی علی عہدیدار جان کربی نے کہا تھا کہ بحیرہ احمر میں یمنی فوج کی کاروائیوں سے علاقے کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

News ID 1920639

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha