20 نومبر، 2023، 9:35 AM

اسرائیلی کشتیاں ہمارا قانونی ہدف ہیں، یمنی وزیراطلاعات

اسرائیلی کشتیاں ہمارا قانونی ہدف ہیں، یمنی وزیراطلاعات

یمن کے وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر سے گزرنے والی اسرائیلی کشتیوں کے بارے میں اطلاعات موجود ہیں اور وہ ہمارا قانونی ہدف ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یمنی وزیراطلاعات ضیف اللہ الشامی نے المیادین سے گفتگو کرت ہوئے کہا کہ ہم بحیرہ احمر سے گزرنے والی تمام اسرائیلی کشتیوں کے بارے میں اطلاعات رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ ضیف اللہ کی گفتگو سے کچھ دیر یمن نے اسرائیلی کشتی پر قبضہ کیا تھا۔

المیادین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلمانوں اور عربوں کے مشترکہ دشمن کا مقابلہ کرنے کے لئے منصوبہ بندی کے ساتھ کام کریں گے۔ تمام اسرائیلی کشتیاں ہمارا قانونی ہدف ہیں۔ ہم جنایتکار کے مدمقابل کھڑے ہیں غزہ میں ہونے والی نسل کشی کے بارے میں ہم غیر جانبدار نہیں رہ سکتے ہیں لہذا دشمن کی تنصیبات کو ہدف بنائیں گے۔

انہوں نے تاکید کی کہ ہمارا لیڈر ہر پہلو کا اچھی طرح مطالعہ کرنے کے بعد مناسب وقت پر اقدام کرتا ہے۔

الشامی نے کہا کہ اگر ہماری بس میں ہوتی تو تمام اسرائیلی کشتیوں کو کنٹرول میں لیتے لیکن مستقبل میں ایسا کیا جائے گا۔

یمنی وزیراطلاعات نے عرب ممالک کے موقف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم پر جارحیت کرنے والے عرب ممالک اگر آج غزہ کی حمایت کرتے تو ہم ان کی قدردانی کرتے۔ سعودی عرب اور عرب امارات اگر آج غزہ کے خلاف جنگ میں شرافت مندانہ موقف اپنائیں تو ہم ان کا احترام کریں گے لیکن ایسا نہیں ہے۔

یاد رہے کہ انصاراللہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ بحیرہ احمر میں اسرائیلی کشتی پر قبضہ ایسا عملی اقدام ہے جس سے سمندری تصادم کے لئے یمنی فوج کی پوری آمادگی ظاہر ہوتی ہے۔

تنظیم کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے کہا تھا کہ اگر غزہ کے خلاف جنگ بند نہ ہوجائے تو سارے آپشن کھلے ہیں۔

News ID 1920096

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha