11 مارچ، 2024، 1:54 PM

طوفان الاقصی کا 156 واں دن، لبنان سے مقاومت کا صہیونی فوجی تنصیبات پر حملہ

طوفان الاقصی کا 156 واں دن، لبنان سے مقاومت کا صہیونی فوجی تنصیبات پر حملہ

لبنانی مقاومت نے مقبوضہ گولان میں صہیونی فوجی تنصیبات پر میزائل حملے کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کہا ہے کہ طوفان الاقصی کے 156 ویں دن بھی مقاومتی تنظیموں نے اسرائیل کے خلاف حملے جاری رکھے ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق لبنانی مقاومتی تنظیموں نے مقبوضہ گولان میں واقع صہیونی فوجی تنصیبات پر میزائل حملے کئے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق حملوں کے بعد سرحدی قصبے مجدل شمس میں خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔ میزائل حملے جنوبی لبنان سے کئے گئے ہیں۔

 الجزیرہ کے نامہ نگار کے مطابق شبعا فارم میں اسرائیلی فوجی اڈوں اور تنصیبات پر لبنان سے تیس سے زائد میزائل داغے گئے ہیں جس کی وجہ سے صہیونی فوج کو شدید جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔

لبنانی مقاومت نے کفر شوبا کے قصبے الرمثا پر بھی تین میزائل فائر کرنے کا دعوی کیا ہے۔

دوسری جانب صہیونی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں پر بھاری توپخانے سے شدید گولہ باری کی ہے۔

News ID 1922513

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha