13 مارچ، 2024، 1:52 PM

لبنان کی عام شہریوں کو نشانہ بنانے پر صیہونی رجیم کے خلاف سلامتی کونسل میں شکایت

لبنان کی عام شہریوں کو نشانہ بنانے پر صیہونی رجیم کے خلاف سلامتی کونسل میں شکایت

لبنان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک عام شہریوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حملوں کی سلامتی کونسل میں شکایت کرے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ لبنان کے وزیر خارجہ عبداللہ بوحبیب نے سلامتی کونسل میں صیہونی حکومت کے خلاف شکایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہم قابض اسرائیلی رجیم کے خلاف لبنان کے شہر بعلبک میں عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی شکایت درج کرائیں گے۔

لبنان کے وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا کہ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ لبنان کے خلاف جارحیت بند کرنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔

News ID 1922563

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha