11 مارچ، 2024، 11:45 PM

حزب اللہ کا صیہونی رجیم کے ائیر ڈیفنس ہیڈ کوارٹر پر ڈرون حملہ

حزب اللہ کا صیہونی رجیم کے ائیر ڈیفنس ہیڈ کوارٹر پر ڈرون حملہ

لبنان کی اسلامی مزاحمت نے صیہونی حکومت کے فوجی ٹھکانوں پر نئے حملے کیے اور غاصبوں کے فضائی اور میزائل ڈیفنس ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین ٹی وی چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے: غزہ کی ثابت قدم فلسطینی قوم اور دلاوران مزاحمت کی حمایت میں مجاہدین نے آج جل العالم کے صیہونی ٹھکانے کو  بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

اس کے علاوہ مجاہدین نے کیلع میں صیہونی رجیم کے فضائی اور میزائل ڈیفنس ہیڈکوارٹر کو چار خودکش ڈرونز سے نشانہ بنایا۔ 

یاد رہے کہ لبنان کی اسلامی مزاحمت نے  مقبوضہ گولان میں بھی صیہونی  فوج کے اہم مرکز کو نشانہ بنایا۔

صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے بھی کئی بار اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے شمال میں اب بھی حزب اللہ کا پلڑا بھاری ہے جب کہ قابض صیہونی فوج اس علاقے میں بری طرح پھنس چکی ہے اور آئے روز حزب اللہ کے ہاتھوں پٹ رہی ہے۔

News ID 1922530

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha