11 مارچ، 2024، 8:50 PM

مہر رمضان/3؛

ماہ رمضان برکت، رحمت اور مغفرت کا مہینہ، پہلے دن اور پہلی رات کے مخصوص اعمال

ماہ رمضان برکت، رحمت اور مغفرت کا مہینہ، پہلے دن اور پہلی رات کے مخصوص اعمال

برکت، رحمت اور مغفرت کے مہینے میں اعمال اور دعائیں پڑھنے کی تاکید کی گئی ہے جن کا ذکر مفاتیح الجنان اور دعاؤں کی کتابوں میں موجود ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی، دینی ڈیسک؛ ماہ رمضان اللہ تعالی کی جانب سے مہمانی، رحمت، برکت اور مغفرت کا مہینہ ہے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اس مہینے کا پہلا عشرہ رحمت، دوسرا برکت اور تیسرا مغفرت کا عشرہ ہے۔ اس کے آخر میں دعائیں قبول اور جہنم کی آگ سے رہائی ملتی ہے۔

ماہ رمضان کے ابتدائی روز اور شب کے لئے چند مستحب اعمال منقول ہیں

رمضان کی فضیلت

پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ماہ رمضان کے آغاز میں رحمت الہی کے دروازے کھل جاتے ہیں اور ہر لمحہ اللہ کی نافرمانی کرنے والے ہزاروں اللہ کے عفو و بخشش میں شامل ہوتے ہیں

ماہ رمضان کی پہلی رات اور دن کے چند مستحب اعمال یہ ہیں:

۱۔ جب ہلال رمضان دیکھے تو اس کی طرف اشارہ نہ کرے لیکن قبلہ رخ ہو کر ہاتھوں کو بلند کرے اور ہلال سے مخاطب ہوتے ہوئے یہ کہے:

رَبِّیْ وَرَبُّكَ ﷲُ رَبُّ الْعَالَمِیْنَ اَللّٰھُمَّ ٲَھِلَّہٗ عَلَیْنَا بِالْاَمْنِ وَالْاِیْمَانِ وَالسَّلَامَۃِ وَالْاِسْلَامِ وَالْمُسَارَعَۃِ اِلٰی مَا تُحِبُّ وَتَرْضٰی اَللّٰھُمَّ بَارِكْ لَنَا فِیْ شَھْرِنَا ہٰذَا وَارْزُقْنَا خَیْرَھٗ وَعَوْنَہٗ وَاصْرِفْ عَنَّا ضُرَّھٗ وَشَرَّھٗ وَبَلَائَہٗ وَفِتْنَتَہٗ

۲۔ روایت ہوئی ہے کہ جب حضرت رسولَ اللہ ماہ مبارک رمضان کا نیا چاند دیکھتے تو قبلہ رو ہو کر فرماتے:

اَللّٰھُمَّ ٲَھِلَّہٗ عَلَیْنَا بِالْاَمْنِ وَالْاِیْمَانِ وَالسَّلَامَۃِ وَالْاِسْلَامِ وَالْعَافِیَۃِ الْمُجَلَّلَۃِ وَدِفَاعِ الْاَسْقَامِ وَالْعَوْنِ عَلَی الصَّلَاۃِ وَالصِّیَامِ وَالْقِیَامِ وَتِلَاوَۃِ الْقُرْاٰنِ اَللّٰھُمَّ سَلِّمْنَا لِشَھْرِ رَمَضَانَ، وَتَسَلَّمْہُ مِنّا وَسَلِّمْنَا فِیْہِ حَتّٰی یَنْقَضِیَ عَنَّا شَھْرُ رَمَضَانَ وَقَدْ عَفَوْتَ عَنَّا وَغَفَرْتَ لَنَا وَرَحِمْتَنَا

امام جعفر صادقؑ سے منقول ہے کہ ہلال رمضان دیکھتے وقت یہ کہے:

اَللّٰھُمَّ قَدْ حَضَرَ شَھْرُ رَمَضَانَ وَقَدِ افْتَرضْتَ عَلَیْنَا صِیَامَہٗ وَٲَنْزَلْتَ فِیْہِ الْقُرْاٰنَ ھُدًى لِلنّاسِ وَبَیِّنَاتٍ مِنَ الْھُدٰی وَالْفُرْقَانِ اَللّٰھُمَّ ٲَعِنَّا عَلٰی صِیَامِہٖ، وَتَقَبَّلْہُ مِنّا وَسَلِّمْنَا فِیْہِ، وَسَلِّمْنَا مِنْہُ وَسَلِّمْہُ لَنَا فِیْ یُسْرٍ مِنْكَ عَافِیَۃٍ اِنَّكَ عَلٰی كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ، یَا رَحْمٰنُ یَا رَحِیْمُ

﴿۳﴾ رمضان المبارک کا نیا چاند دیکھتے وقت صحیفۂ کاملہ کی تینتالیسویں دعا پڑھے۔

۴۔ ماہ رمضان کی چاند رات میں اپنی بیوی سے مجامت کرے کہ یہ اس ماہ مبارک کی خصوصیت ہے ورنہ دیگر مہینوں کی پہلی رات میں جماع کرنا مکروہ ہے۔

﴿۵﴾ ماہ رمضان کی شب اول میں غسل کرے، کیونکہ روایت ہوئی ہے کہ جو شخص اس رات غسل کرے تو آئندہ رمضان تک خارش وغیرہ سے محفوظ رہے گا۔

﴿۶﴾ اس رات بہتی ہوئی نہر میں غسل کرے اور تیس چلو پانی سر پر ڈالے تاکہ آنے والے رمضان تک باطنی پاکیزگی کا حامل رہے۔

﴿۷﴾ رمضان المبارک کی شب اول میں امام حسینؑ کی ضریح مقدس کی زیارت کرے تاکہ اس کے گناہ جھڑ جائیں اور اس کو اس سال میں عمرہ و حج کرنے والے تمام افراد جتنا ثواب حاصل ہو۔

﴿۸﴾ اس رات سے ہزار رکعت نماز کی ابتداء کرے کہ جس کی ترکیب ان اعمال کی قسم دوم کے آخر میں ذکر ہوئی ہے۔

﴿۹﴾ اس رات دو رکعت نماز پڑھے کہ ہر رکعت میں سورۂ حمد کے بعد سورۂ انعام کی تلاوت کرے اور سوال کرے کہ خدا کفایت کرے اس کے لئے اور جس سے ڈرتا ہو اس سے محفوظ رکھے۔

﴿۱۰﴾ دعا اَللّٰھُمَّ اِنَّ ھٰذَا الشَّھْرَ الْمُبَارَكَ ..... پڑھے کہ جو ماہ شعبان کی آخری شب کے اعمال میں ذکر ہو چکی ہے۔

نماز مغرب کے بعد اپنے ہاتھ بلند کر کے وہ دعا پڑھے جو امام جوادؑ سے وارد ہے اور اقبال میں مذکور ہے اور وہ یہ ہے:

اَللّٰھُمَّ یَا مَنْ یَمْلِكُ التَّدْبِیْرَ وَھُوَ عَلٰی كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ یَا مَنْ یَعْلَمُ خَائِنَۃَ الْاَعْیُنِ وَمَا تُخْفِی الصُّدُوْرُ وَتُجِنُّ الضَّمِیْرُ وَھُوَ اللَّطِیْفُ الْخَبِیْرُ اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنَا مِمَّنْ نَوٰی فَعَمِلَ وَلَا تَجْعَلْنَا مِمَّنْ شَقِیَ فَكَسِلَ وَلَا مِمَّنْ ھُوَ عَلٰی غَیْرِ عَمَلٍ یَتَّكِلُ اَللّٰھُمَّ صَحِّحْ ٲَبْدَانَنَا مِنَ الْعِلَلِ وَٲَعِنّا عَلٰی مَا افْتَرَضْتَ عَلَیْنَا مِنَ الْعَمَلِ حَتّٰی یَنْقَضِیَ عَنَّا شَھْرُكَ ہٰذَا وَقَدْ ٲَدَّیْنَا مَفْرُوْضَكَ فِیْہِ عَلَیْنَا اَللّٰھُمَّ ٲَعِنّا عَلٰی صِیَامِہٖ، وَوَفِّقْنَا لِقِیَامِہٖ وَنَشِّطْنَا فِیْہِ لِلصَّلَاۃِ وَلَا تَحْجُبْنَا مِنَ الْقِرَائَۃِ وَسَہِّلْ لَنَا فِیْہِ اِیْتَاءَ الزَّكَاۃِ اَللّٰھُمَّ لَا تُسَلِّطْ عَلَیْنَا وَصَبًا وَلَا تَعَبًا وَلَا سَقَمًا وَلَا عَطَبًا اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنَا الْاِفْطَارَ مِنْ رِزْقِكَ الْحَلَالِ اَللّٰھُمَّ سَہِّلْ لَنَا فِیْہِ مَا قَسَمْتَہٗ مِنْ رِزْقِكَ وَیَسِّرْ مَا قَدَّرْتَہٗ مِنْ ٲَمْرِكَ وَاجْعَلْہُ حَلَالًا طَیِّبًا نَقِیًّا مِنَ الْاٰثَامِ خَالِصًا مِنَ الْاٰصَارِ وَالْاَجْرَامِ اَللّٰھُمَّ لَا تُطْعِمْنَا اِلَّا طَیِّبًا غَیْرَ خَبِیْثٍ وَلَا حَرَامٍ وَاجْعَلْ رِزْقَكَ لَنَا حَلَالًا لَا یَشُوْبُہٗ دَنَسٌ وَلَا ٲَسْقَامٌ یَا مَنْ عِلْمُہٗ بِالسِّرِّ كَعِلْمِہٖ بِالْاِعْلَانِ یَا مُتَفَضِّلًا عَلٰی عِبَادِہٖ بِالْاِحْسَانِ یَا مَنْ ھُوَ عَلٰی كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ وَبِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ خَبِیْرٌ ٲَلْھِمْنَا ذِكْرَكَ، وَجَنِّبْنَا عُسْرَكَ، وَٲَنِلْنَا یُسْرَكَ وَاھْدِنَا لِلرَّشَادِ، وَوَفِّقْنَا لِلسَّدَادِ وَاعْصِمْنَا مِنَ الْبَلَایَا وَصُنَّا مِنَ الْاَوْزَارِ وَالْخَطَایَا یَا مَنْ لَا یَغْفِرُ عَظِیْمَ الذُّنُوْبِ غَیْرُہٗ وَلَا یَكْشِفُ السُّوْءَ اِلَّا ھُوَ یَا ٲَرْحَمَ الرّاحِمِیْنَ وَٲَكْرَمَ الْاَكْرَمِیْنَ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَٲَھْلِ بَیْتِہِ الطَّیِّبِیْنَ وَاجْعَلْ صِیَامَنَا مَقْبُوْلًا وَبِالْبِرِّ وَالتَّقْوٰی مَوْصُوْلًا وَكَذٰلِكَ فَاجْعَلْ سَعْیَنَا مَشْكُوْرًا، وَقِیَامَنَا مَبْرُوْرًا وَقُرْاٰنَنَا مَرْفُوْعًا، وَدُعَائَنَا مَسْمُوْعًا وَاھْدِنَا لِلْحُسْنٰی، وَجَنِّبْنَا الْعُسْرٰی، وَیَسِّرْنَا لِلْیُسْرٰی وَٲَعْلِ لَنَا الدَّرَجَاتِ، وَضَاعِفْ لَنَا الْحَسَنَاتِ وَاقْبَلْ مِنَّا الصَّوْمَ وَالصَّلَاۃَ وَاسْمَعْ مِنَّا الدَّعَوَاتِ وَاغْفِرْ لَنَا الْخَطِیْئَاتِ، وَتَجَاوَزْ عَنَّا السَّیِّئَاتِ وَاجْعَلْنَا مِنَ الْعَامِلِیْنَ الْفَائِزِیْنَ وَلَا تَجْعَلْنَا مِنَ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْھِمْ وَلَا الضَّالِّیْنَ حَتّٰی یَنْقَضِیَ شَھْرُ رَمَضَانَ عَنَّا وَقَدْ قَبِلْتَ فِیْہِ صِیَامَنَا وَقِیَامَنَا وَزَكَّیْتَ فِیْہِ ٲَعْمَالَنَا، وَغَفَرْتَ فِیْہِ ذُنُوْبَنَا وَٲَجْزَلْتَ فِیْہِ مِنْ كُلِّ خَیْرٍ نَصِیْبَنَا فَاِنَّكَ الْاِلٰہُ الْمُجِیْبُ، وَالرَّبُّ الْقَرِیْبُ وَٲَنْتَ بِكُلِّ شَیْءٍ مُحِیْطٌ

رمضان المبارک کے پہلے دن کے چند اعمال یہ ہیں:

۱۔ آب جاری میں غسل کرنا اور تیس چلو پانی سر میں ڈالنا کہ یہ سال بھر تک تمام دردوں اور بیماریوں سے محفوظ رہنے کا موجب ہے۔

۲۔ ایک چلو عرق گلاب اپنے چہرے پر ڈالے تاکہ ذلت وپریشانی سے نجات ہو اور تھوڑا سا عرق گلاب سرمیں ڈالے کہ سال بھر سرسام سے بچا رہے۔

۳۔ اول ماہ کی دو رکعت نماز پڑھے اور صدقہ دے۔

۴۔ دو رکعت نماز پڑھے جس کی پہلی رکعت میں سورۂ حمدکے بعد سورۂ انا فتحنا اور دوسری رکعت میں سورۂ حمد کے بعد کوئی سورہ پڑھے تاکہ خدائے تعالیٰ اس سال تمام برائیوں کو اس سے دور رکھے اور آخر سال تک اس کی حفاظت کرے۔

۵۔ طلوع فجر کے بعدیہ دعا پڑھے:

اَللّٰھُمَّ قَدْ حَضَرَ شَھْرُ رَمَضَانَ وَقَدِ افْتَرَضْتَ عَلَیْنَا صِیَامَہٗ وَٲَنْزَلْتَ فِیْہِ الْقُرْاٰنَ ھُدًى لِلنّاسِ وَبَیِّنَاتٍ مِنَ الْھُدٰی وَالْفُرْقَانِ اَللّٰھُمَّ ٲَعِنَّا عَلٰی صِیَامِہٖ وَتَقَبَّلْہُ مِنّا، وَتَسَلَّمْہُ مِنّا وَسَلِّمْہُ لَنَا فِیْ یُسْرٍ مِنْكَ وَعَافِیَۃٍ اِنَّكَ عَلٰی كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ

۶۔ صحیفۂ کاملہ کی چوالیسویں دعا اگر اس ماہ کی پہلی رات میں نہ پڑھ سکے تو آج کے دن میں پڑھے۔

News ID 1922528

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha