1 اگست، 2011، 10:29 AM

رمضان المبارک کی فضیلت اور روزے کی اہمیت و ثواب

رمضان  المبارک کی فضیلت اور روزے کی اہمیت و ثواب

مہر نیوز- 1 اگست 2011ء: حضرت امام محمد باقر علیہ السلام نے جابر سے فرمایا: اے جابر جسے ماہ رمضان المبارک نصیب ہو اور وہ دن میں روزہ رکھےاور رات کے ایک حصّے میں الله تعالی کی عبادت کرے ، اپنی زبان اور شرم گاہ کی حفاظت کرے ، آنکھوں کو حرام سے بچائے اور کسی کو اذیت و آزار نہ پہنچائے تو وہ گناہوں سے اس طرح پاک ہوجائے گا جس طرح ماں کے رحم سے پیدا ہونے والا بچہ گناہوں سے پاک ہوتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرت امام محمد باقر علیہ السلام نے جابر سے فرمایا: اے جابر جسے ماہ رمضان المبارک نصیب ہو اور وہ دن میں روزہ اور رات کے ایک حصّے میں الله تعالی کی عبادت کرے ، اپنی زبان اور شرم گاہ کی حفاظت کرے ، آنکھوں کو حرام سے بچائے اور کسی کو اذیت و آزار نہ پہنچائے تو وہ گناہوں سے اس طرح پاک ہوجائے گا جس طرح ماں سے  پیدا ہونے والا بچہ گناہوں سے پاک ہوتا ہے جناب جابر نے کہا میں آپ پر قربان ہوجاؤں یہ حدیث کتنی عمدہ حدیث ہے حضرت نے فرمایا : لیکن یہ بھی دیکھو کہ اسکے شرائط کتنے سخت ہیں۔

 حضرت امام محمد باقر (علیہ السلام) فرماتے ہیں کہ حضرت رسول خدا جب ماہ رمضان کا چاند دیکھتے تو قبلہ رخ ہو کر یہ دعا مانگتے ﴿اَللَّھُمّ أَھِلَّہُ عَلَینَا بالاَمنِ وَالایمَانِ وَالسَّلاَمَةِ وَ الاسلاَمِ وَ العَافِیَةَ المُجَلَّلَةِ وَ الرِّزْقِ الوَاسِعِ وَدَفعِ الأسقَامِ وَ تِلاَ وَةِ القُرآنِ والعَونِ عَلَی الصَّلَوةِ وَالقِیَا مِ اَللَّھُمَّ سَلِّمنَا لِشَھرِ رَمَضَانَ و وَسَلَّمہ‘ لَنَا و تَسَلَّمْہُ مِنَّا حَتّٰی یَنقَضِیَ شَھرُ رَمَضَانَ وَقَدغَفَرتَ لَنَا﴾ پھر لوگوں کی طرف دیکھ کر فرمایا اے مسلمانو! جب رمضان کا چاند نظر آئے تو شیطان مردود کو زنجیروں میں جکڑ دیا جاتا ہے آسمان ،جنت اور رحمت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں۔ جہنم کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں ، دعائیں مستجاب ہوتی ہیں۔ الله کے پاس کچھ آزاد کرنے والے لوگ ہیں جنھیں ہر افطاری کے وقت آزاد کیا جاتا ہے ہر رات منادی ندا دیتا ہے کوئی سائل اور بخشش چاہنے والا ہے ؟ پروردگارا ہر خرچ کرنے والے کو پاداش اور جزا عطا فرما اور ہر بخیل کے مال کو تلف فرمایہاں تک کہ ماہ شوال کا چاند ظاہر ہوتا ہے تو مؤمنین کو ندا دی جاتی ہے ۔ سحر کو اٹھنےوالو ، اپنے انعام۔ لینے کیلئے نکلو، آج انعام کا دن ہے پھر حضرت امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا مجھے اس ذات کی قسم جسکے قبضہٴ قدرت میں میری جان ہے یہ انعام درہم و دینار نہ ہونگے۔

 حضرت امام محمد باقر (علیہ السلام) فرماتے ہیں جب حضرت رسول خدا (ص)عرفات سے لوٹے اور منٰی کی طرف روانہ ہوئے تومسجد میں تشریف لے گئے۔ لوگ آپ کے ارد گرد جمع ہو کر شب قدر کے متعلق سوال کرنے لگے۔ حضرت نے کھڑے ہو کر خطبہ دیا اور حمد وثنا کے بعد فرمایا۔ تم میں سے جو بھی مجھ سے شب قدر کے متعلق سوال کرے گا تو میں اسے جواب دونگا اور اس سے کچھ بھی پنھان نہیں کرونگا۔ اے لوگو جان لو جِسے صحت و سلامتی کیساتھ ماہ رمضان نصیب ہو وہ دن میں روزے رکھے اور رات کا ایک حصّہ عبادت میں گزارے۔ اپنی نماز کی حفاظت کرے۔ نماز جمعہ او رعید بجالائے تو اس نے یقینا شب قدر درک کرلی ہے اور اپنے پروردگار کے انعام کا مستحق ٹھہرا ہے۔ راوی کہتا ہے کہ حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) نے فرمایا انہوں نے ایسے انعامات حاصل کئے ہیں جو انسانوں کے انعامات کی مثل نہیں ہیں ۔

News ID 1372518

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha