دعائے رمضان
-
رمضان المبارک کے تیسویں دن کی دعا
خدايا! آج كے دن ميرے روزوں كو قبول كي منزل پر قرار ديدے جس طرح تو اور تيرا رسول (ص) پسند كرتا ہے۔
-
رمضان المبارک کے انتیسویں دن کی دعا
خدايا! آج كے دن مجھے رحمت سے ڈھانك دے اور توفيق و تحفظ كي دولت عطا فرمادے ميرے دل كو شكوك كي تاريكيوں سے پاك كردے ۔
-
رمضان المبارک کے اٹھائیسویں دن کی دعا
خدایا ! اس میں مستحبات میں میرا زیادہ حصہ عطا کر اور مجھ کو مکرم بنا مسائل کے حاضر کرنے کے ذریعہ اور میرے وسیلہ کو اپنی طرف کے وسائل میں قریب فرما ۔
-
رمضان المبارک کے ستائیسویں دن کی دعا
خدایا اس میں شب قدر کی فضیلت میرے حصہ میں قرار دے اور میرے امور کو مشکل سے آسانی کی طرف لے جا اور میرے عذر کو قبول کر لے۔
-
رمضان المبارک کے چھبیسویں دن کی دعا
خدایا! میری کوشش کو اس میں مقبول بنا دے اور میرے گناہوں کو بخش دے اور عمل کو مقبول کر دے ۔
-
رمضان المبارک کے پچیسویں دن کی دعا
خدايا آج كے دن مجھے اپنے دوستوں كا دوست اور اپنے دشمنوں كا دشمن اور اپنے خاتم الانبياء پيغمبر (ص) كي سيرت پر چلنے والا قرار ديدے ۔
-
رمضان المبارک کے چوبیسویں دن کی دعا
خدایا ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اس میں اس چیز کا جو تجھ کو پسند ہو اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں اس سے جو تجھ کو اذیت دے اور میں تجھ سے سوال کرتا ہوں توفیق کا تاکہ میں تیری اطاعت کروں اور معصیت نہ کروں ۔
-
رمضان المبارک کے تیئیسویں دن کی دعا
خدایا میرے گناہوں اور میرے عیوب کو دور فرما ،اور میرے دل کو اس مہینے میں تقوی و پرہیز گاری کے لئے مہیا کر، اے گنہگاروں کی لغزشوں سے چشم پوشی کرنے والے۔
-
رمضان المبارک کے بائیسویں دن کی دعا
خدايا! آج كے دن ميرے لئے اپنے فضل و كرم كے دروازے كھول دے اور مجھ پر اپني بركتيں نازل كردے اور مجھے اسباب رضا كي توفيق كرامت فرما ۔
-
رمضان المبارک کے اکیسویں دن کی دعا
خدايا! آج كے دن ميري خاطر اپني رضا كے لئے كوئي رہنما قرار ديدے اور شيطان كو ہرگز مجھ پر راہ نہ پانے دے اور جنّت كو ميری منزل اور ميرا مسكن قرارديدے ۔
-
رمضان المبارک کے بیسویں دن کی دعا
اے معبود ! آج كے دن ميرے لئے جنّت كے دروازوں كو كھول دے اور جہنّم كے دروازوں كو بند كردے اور تلاوتِ قرآن كي توفيق كرامت فرما ۔
-
رمضان المبارک کےانیسویں دن کی دعا
اے معبود! اس مہینے میں میرا نصیب اس کی برکتوں سے مکمل کرلے اور اس کی نیکیوں اور بھلائیوں کی طرف میرا راستہ ہموار اور آسان کر۔
-
رمضان المبارک کے اٹھارہویں دن کی دعا
اے معبود ! آج كے دن مجھے سحر كي بركتوں كے لئے بيدار ركھنا اور ميرے دل كو اس كے انوار سے منور كردينا اور ميرے تمام اعضاء كو اس كے آثار كے اتباع پر آمادہ كردينا اپنے نور كے ذريعہ۔
-
رمضان المبارک کےسترہویں دن کی دعا
اے معبود! اس مہینے میں مجھے نیک کاموں کی طرف ہدایت دے، اور میری حاجتوں اور خواہشوں کو برآوردہ فرما، اے وہ ذات جو کسی سے پوچھنے اور وضاحت و تفسیر کا احتیاج نہیں رکھتی۔
-
رمضان المبارک کےسولہویں دن کی دعا
اے معبود! مجھے اس مہینے میں نیک انسانوں کا ساتھ دینے اور ہمراہ ہونے کی توفیق عطا فرما اور بروں کا ساتھ دینے سے دور کردے، اور اپنی رحمت سے مجھے سکون کے گھر میں پناہ دے۔
-
رمضان المبارک کےپندرہویں دن کی دعا
اے معبود! اس مہینے میں عجز و انکسار والوں کی سی طاعت عطا فرما، اور خاکسار اطاعت شعاروں کی سی توبہ کرنے کے لئے میرا سینہ کشادہ فرما۔
-
رمضان المبارک كے چودہويں دن كي دعا
پرورگارا آج كے دن ميري لغزشوں كا مواخذہ نہ كرنا اور مجھے ہر طرح كي غلطي اور خطا سے محفوظ ركھنا اور بلا و آفات كا نشانہ نہ بننے دينا اپني عزت كي بنياد پر اے عزّتِ مسلمين ۔
-
رمضان المبارک کےتیرہویں دن کی دعا
اے معبود ! اس مہینے مجھے آلودگیوں اور ناپاکیوں سے پاک کر دے اور مجھے صبر دے ان چیزوں پر جو میرے لئے مقدر ہوئی ہیں، اور مجھے پرہیزگاری اور نیک لوگوں کی ہم نشینی کی توفیق عطا فرما ۔
-
رمضان المبارک کےبارہویں دن کی دعا
اے معبود! مجھے اس مہینے میں پردے اور پاکدامنی سے مزیّن فرما، اور مجھے کفایت شعاری اور اکتفا کا جامہ پہنا دے، اور مجھے اس مہینے میں عدل و انصاف پر آمادہ کردے
-
رمضان المبارک کے گیارہویں دن کی دعا
اے میرے معبود! اس مہینے میں نیکی اور احسان کو میرے لئے پسندیدہ قرار دے، اور برائیوں اور نافرمانیوں کو میرے لئے ناپسندیدہ قرار دے، اور اپنی ناراضگی اور بھڑکتی آگ کو مجھ پر حرام فرما۔
-
رمضان المبارک کے دسویں دن کی دعا
اے معبود! مجھے اس مہینے میں تجھ پر توکل اور بھروسا کرنے والوں کے زمرے میں قرار دے، اور اس میں مجھے اپنے ہاں کامیابی اور فلاح عطا فرما۔
-
رمضان المبارک کے نویں دن کی دعا
اے معبود! میرے لئے اس مہینے میں، اپنی وسیع رحمت میں سے، ایک حصہ قرار دے، اور اس کے دوران اپنے تابندہ برہانوں سے میری راہنمائی فرما۔
-
رمضان المبارک کے چھٹے دن کی دعا
اے معبود! مجھے اس مہینے میں اپنی نافرمانی کے قریب جانے کی وجہ سے نظراندار کرکے تنہا نہ فرما اور مجھے اپنے انتقام کے تازیانوں سے مضروب نہ کر۔
-
رمضان المبارک کے اٹھائیسویں دن کی دعا
خدایا ! اس میں مستحبات میں میرا زیادہ حصہ عطا کر اور مجھ کو مکرم بنا مسائل کے حاضر کرنے کے ذریعہ اور میرے وسیلہ کو اپنی طرف کے وسائل میں قریب فرما ۔
-
رمضان المبارک کے پانچویں دن کی دعا
اے معبود! مجھے اس مہینے میں مغفرت طلب کرنے والوں اور اپنے نیک اور فرمانبردار بندوں میں قرار دے اور مجھے اپنے مقرب اولیاء کے زمرے میں شمار فرما۔
-
رمضان المبارک کے انتیسویں دن کی دعا
خدايا! آج كے دن مجھے رحمت سے ڈھانك دے اور توفيق و تحفظ كي دولت عطا فرمادے ميرے دل كو شكوك كي تاريكيوں سے پاك كردے ۔
-
رمضان المبارک کے اٹھائیسویں دن کی دعا
خدایا ! اس میں مستحبات میں میرا زیادہ حصہ عطا کر اور مجھ کو مکرم بنا مسائل کے حاضر کرنے کے ذریعہ اور میرے وسیلہ کو اپنی طرف کے وسائل میں قریب فرما، اے وہ خدا جس کو لجاجت کرنے والوں کی لجاجت مشغول نہیں کرتی ہے ۔
-
رمضان المبارک کے اٹھائیسویں دن کی دعا
خدایا ! اس میں مستحبات میں میرا زیادہ حصہ عطا کر اور مجھ کو مکرم بنا مسائل کے حاضر کرنے کے ذریعہ اور میرے وسیلہ کو اپنی طرف کے وسائل میں قریب فرما ۔
-
رمضان المبارک کے ستائیسویں دن کی دعا
خدایا اس میں شب قدر کی فضیلت میرے حصہ میں قرار دے اور میرے امور کو مشکل سے آسانی کی طرف لے جا اور میرے عذر کو قبول کر لے اور میرے گناہ اور بوجھ کو ختم کر دے اے نیک بندوں پر مہربان ۔
-
رمضان المبارک کے ستائیسویں دن کی دعا
خدایا اس میں شب قدر کی فضیلت میرے حصہ میں قرار دے اور میرے امور کو مشکل سے آسانی کی طرف لے جا اور میرے عذر کو قبول کر لے۔