19 مارچ، 2024، 1:23 AM

ماہ رمضان کے آٹھویں دن کی دعا، آیت اللہ مجتہدی کی کامیابی کا راز کیا تھا؟

ماہ رمضان کے آٹھویں دن کی دعا، آیت اللہ مجتہدی کی کامیابی کا راز کیا تھا؟

آیت اللہ مجتہدی کہتے ہیں کہ کوئی ایسا کام کریں جس سے آپ کا دوست معنوی لحاظ سے آپ سے آگے رہے۔اچھے دوست کا انتخاب میری کامیابی کا ایک راز ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی، دینی ڈیسک؛ رمضان المبارک کے آٹھویں دن کی دعا میں ہم پڑھتے ہیں: اے معبود! آج کے دن مجھے توفیق دے یتیموں پر رحم کرنے، ان کو کھانا کھلانے اور کھلے دل سب کو سلام کہنے اور شرفاء کے پاس بیٹھنے کی توفیق دے اپنے فضل سے اے آرزومندوں کی پناہ گاہ۔

اَللّهُمَّ ارْزُقْنی فیهِ رَحْمَةَ الاْیتامِ وَ اِطْعامَ الطَّعامِ وَ اِفْشآءَ السَّلامِ وَ صُحْبَةَ الْکِرامِ بِطَوْلِکَ یا مَلْجَأَ الاْمِلینَ.

دل کے زنگ دھونے کا طریقہ

آٹھویں دن کی دعا میں ہم پڑھتے ہیں: «اَللّهُمَّ ارْزُقْنی فیهِ رَحْمَةَ الاْیتامِ» یعنی خدایا! مجھے اس دن یتیموں پر شفقت کرنے کی روزی عطا فرما۔

اگر انسان کے دل کو زنگ لگ جائے تو اس کا علاج کیا ہے؟

سحر کے وقت قرآن کی تلاوت کرنا چاہئے تاکہ دل کا زنگ اترجائے اسی طرح سحر کا استغفار انسان کی روح کو جلا بخشتا ہے۔ یتیم نوازی سے بھی دل کو صیقل کیا جاسکتا ہے۔

امیر انسان صرف یتیم کے سر پر ہاتھ پھیر کر اپنے دل کو نورانی نہیں کرسکتا بلکہ اس کی مادی ضروریات بھی پوری کرے البتہ یتیم پر رحم کرنے میں خلوص نیت ابتدائی شرط ہے۔

ماہ رمضان میں مومنین اور غریبوں کو کھانا کھلانے کی ضرورت

«وَاِطْعامَ اْلطَّعامِ» خدایا! مجھے توفیق عطا فرما تاکہ کھانا کھلاسکوں اور افطاری دے سکوں۔ غریبوں اور مستحقین کو کھانا کھلانا انتہائی نیک عمل ہے۔

ماہ رمضان میں مومنین کے لئے افطاری دینے والے بہت ہیں۔ کچھ لوگ کسی مخصوص دن غریبوں اور فقیروں کو کھانا اور افطاری دیتے ہیں۔ افطاری کے بارے میں اسلام نے خصوصی تاکید کی ہے جس کے انسان اور معاشرے کے لئے بہت سارے فوائد ہیں۔

بلند آواز میں سلام کرنے کی اہمیت

«وَاِفْشآءَ السَّلامِ» خدایا! مجھے بلند آواز میں سلام کرنے کی توفیق عطا فرما۔

بعض لوگ سلام کرنے میں عار محسوس کرتے ہیں جبکہ بعض سلام کرنے میں پہل کرتے ہیں۔

جب میں قم میں زیرتعلیم تھا، اس وقت ایک مومن تاجر تھا جو ہر مہینے مجھے تھوڑی بہت رقم دیتا تھا۔ جب کبھی وہ گھر میں داخل ہوتا تو دروازے سے ہی بلند آواز میں سلام کرتا۔ ان کا یہ عمل ہمارے لئے بڑا سبق آموز تھا۔

سلام کرنا بہت زیادہ ثواب رکھتا ہے۔ سلام کرنا مستحب جبکہ جواب دینا واجب ہے اسی طرح سلام کا بلند آواز میں جواب دینا ضروری ہے جو سامنے والا سن سکے البتہ بعض اوقات اشاروں میں سلام کیا جاسکتا ہے چنانچہ دور سے سلام کرے تو اشارے سے ہاتھ ہلایا جاتا ہے۔

کوشش کریں کہ دوست معنوی طور پر آپ سے آگے ہو

«وَصُحْبَةَ الْکرامِ» خدایا! مجھے اچھے لوگوں کی صحبت نصیب فرما۔

ماہ رمضان میں اچھے لوگوں کی قربت اور دوستی کی دعا کرنا چاہئے۔ کوشش کریں کہ آپ کے دوست معنوی طور پر آپ سے آگے ہوں۔ اگر کوئی دس منٹ پہلے نماز شب کے لئے بیدار ہوتا ہے اس کو اپنا دوست بنائیں۔ میری کامیابی کا ایک راز یہی تھا کہ اچھے دوستوں کا انتخاب کرتا تھا۔

«بِطَوْلِک» اپنے فضل اور احسان سے میری دعائیں قبول فرما یعنی جو نعمتیں ہمیں عطا کی ہیں اس کے صدقے ہماری دعائیں؛ یتیم نوازی، افطاری دینا، سلام کرنا اور نیک لوگوں کی صحبت کی دعا قبول فرما؛ اے وہ ذات جو آرزو رکھنے والا کی پناہ گاہ ہے۔

News ID 1922676

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha