6 اگست، 2024، 4:03 PM

حزب اللہ کا حیفا اور عکا پر میزائل حملہ+ویڈیو

حزب اللہ کا حیفا اور عکا پر میزائل حملہ+ویڈیو

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق حزب اللہ نے اسرائیلی شہروں پر میزائل حملے کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صہیونی شہروں پر میزائل حملے کئے ہیں۔

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق عکا اور نھاریا پر میزائل حملے میں دو صہیونی زخمی ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب صہیونی ویب سائٹ نے ساحلی شہر حیفا پر بھی حملے کے بعد سائرن بجانے کی خبر دی ہے۔

صہیونی ذرائع کے مطابق میزائل جنوبی لبنان سے فائر کئے گئے ہیں۔ چینل 14 نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ جنوبی لبنان سے کئی میزائل داغے گئے ہیں۔

حزب اللہ کے میزائل الجلیل کے مغربی علاقوں میں بھی گرے ہیں۔ جبکہ نھاریا میں ایک گاڑی پر خودکش ڈرون گرنے کی بھی خبر موصول ہوئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق حیفا اور عکا پر ڈرون طیاروں سے بھی حملہ کیا گیا ہے۔

News ID 1925823

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha