مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنانی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی ساحلی شہر حیفا پر میزائل حملہ کیا ہے۔
حزب اللہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنانی شہروں اور قصبوں پر حملے کے جواب میں مجاہدین نے اسرائیل کے مختلف شہروں پر حملے کئے ہیں۔
ساحلی شہر حیفا پر فادی میزائل داغا گیا ہے۔ صہیونی ذرائع نے شہر کے جنوبی حصے میں دھماکے کی خبر دی ہے۔ صہیونی حکام نے میزائل حملے اور دھماکے کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا ہے۔
حیفا سے ہی بعض ذرائع نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے میزائل حملوں کے بعد ایک عمارت تباہ اور 5 صہیونی زخمی ہوگئے ہیں۔
علاوہ ازین مقبوضہ فلسطین کے شمالی شہر صفد پر بھی لبنانی تنظیم نے راکٹ حملہ کیا ہے۔ اسی طرح الجلیل پر بھی حزب اللہ کی جانب سے 15 راکٹ داغے گئے ہیں۔ اسرائیلی دفاعی سسٹم نے بعض کو فضا میں تباہ کردیا۔
آپ کا تبصرہ