18 اکتوبر، 2024، 9:27 PM

حزب اللہ کا "لبیک یا نصراللہ" کے ساتھ حیفا بندرگاہ پر میزائل حملہ

حزب اللہ کا "لبیک یا نصراللہ" کے ساتھ حیفا بندرگاہ پر میزائل حملہ

حزب اللہ نے خیبر آپریشن میں "لبیک یا نصراللہ" کے نعرے کے ساتھ حیفا بندرگاہ پر میزائل حملے کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے کہا ہے کہ حزب اللہ نے صہیونی ساحلی شہر حیفا کی بندرگاہ پر میزائل حملہ کیا ہے۔

لبنانی مقاومتی تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی اور لبنان پر جارحیت کے خلاف حزب اللہ خیبر آپریشن کے تحت صہیونی ساحلی شہر حیفا کی بندرگاہ کو نشانہ بنایا ہے۔

بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ مقاومت اسلامی لبنانی عوام اور اپنی سرزمین کی حفاظت میں کامیاب ہوگی۔ مقاومت غاصب صہیونی حکومت کے خلاف کاروائی کو اپنا وظیفہ سمجھتی ہے اور اس حوالے سے اللہ بہترین سرپرست اور مددگار ہے۔

علاوہ ازین تنظیم نے حیفا کے شمال میں واقع الکریوت پر بھی میزائل حملوں کا دعوی کیا ہے۔

News ID 1927517

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha