3 جولائی، 2023، 12:07 PM

فلسطین، صہیونی حکومت کی وحشت میں اضافہ، مقبوضہ علاقوں میں آئرم ڈوم نصب

فلسطین، صہیونی حکومت کی وحشت میں اضافہ، مقبوضہ علاقوں میں آئرم ڈوم نصب

مقاومت کے جوابی حملوں کے پیش نظر سیکورٹی اداروں کا اجلاس بلایا گیا ہے۔ غزہ اور لبنان کی سرحد سے متصل علاقوں میں آہنی گنبد نصب کرکے صہیونی آبادکاروں کو تحفظ فراہم کیا جارہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی دہشت گرد فورسز نے غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں وسیع پیمانے پر زمینی اور فضائی حملہ کیا ہے۔ فلسطینی ہسپتال ذرائع کے مطابق اب تک 3 شہید اور 28 زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 8 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

ہسپتال کے سربراہ کے مطابق صہیونی حملے کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ 2002 سے اب تک ایک ہی دن میں اتنی زیادہ تعداد میں زخمی نہیں لائے گئے ہیں۔ ہسپتال کا عملہ اپنی جان خطرے میں ڈال کر زخمیوں کا علاج کررہا ہے۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق آج صبح صہیونی فورسز نے 30 سے زائد ڈرون حملے کئے ہیں۔
دراین اثناء عبرانی میڈیا نے خبر دی ہے فلسطینی مقاومت کے جوابی حملوں کے پیش نظر صہیونی حکومت نے غزہ اور لبنان سے متصل سرحدوں پر آہنی گنبد نصب کیا ہے۔

دوسری طرف صہیونی فوج کے ریڈیو نے اعلان کیا ہے کہ غزہ سے متصل علاقوں کی سیکورٹی کے بارے میں ہنگامی اجلاس بلایا گیا ہے جس میں مقاومتی محاذ کے جوابی حملوں کی صورت میں صہیونی آبادکاروں کو خصوصی ہدایات جاری کی جائیں گی۔

صہیونی حکام جنین میں فلسطینیوں کے خلاف کاروائی کے بعد جوابی حملوں کی پیشن گوئی کررہے ہیں۔

News ID 1917566

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha