3 جولائی، 2023، 2:50 PM

جنین میں صہیونی جارحیت میں اضافہ، 4 شہید، 28 زخمی

جنین میں صہیونی جارحیت میں اضافہ، 4 شہید، 28 زخمی

حملوں میں ڈرون طیاروں اور ہیلی کاپٹر کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے۔ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین الیوم نے خبر دی ہے کہ غرب اردن کے شمالی شہر جنین پر غاصب صہیونی فورسز نے زمین اور فضا سے حملوں میں اضافہ کردیا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شہداء کی تعداد 4 ہوگئی ہے جبکہ 28 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے۔

ہسپتال کے سربراہ نے کہا ہے کہ آج ہونے والے حملوں کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔ غرب اردن کے شمالی شہر پر صہیونی فورسز نے جارحانہ حملوں میں ڈرون طیارے اور ہیلی کاپٹر استعمال کئے ہیں۔

News ID 1917569

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha