2 جولائی، 2023، 11:06 AM

شام کا غاصب اسرائیل پر جوابی حملہ، میزائل گرنے پر صیہونیوں میں تھرتھلی مچ گئی

شام کا غاصب اسرائیل پر جوابی حملہ، میزائل گرنے پر صیہونیوں میں تھرتھلی مچ گئی

شامی فوج کی فضائیہ کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر داغے گئے میزائلوں کے دھماکے سے غاصب صہیونیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سما کے حوالے سے خبر دی ہے کہ عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے گذشتہ رات ایک خوفناک دھماکے کی آواز سنی جس نے پورے مقبوضہ فلسطین کو ہلا کر رکھ دیا۔ گذشتہ رات غاصب صیہونی فضائیہ کے طیاروں نے شام کے خلاف ایک بار پھر بیروت کی شمال مشرقی سمت سے شام کے حمص شہر کے بعض نواحی علاقوں پر فضائی حملہ کیا لیکن شامی فوج کے ائیر ڈیفینس سسٹم نے داغے گئے میزائلوں کو مار گرایا۔ 

اس دوران شام کی فوج نے جوابی  میزائل حملہ کیا جو کہ مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع شہر "رھط" پر گرا۔

 میزائل کے گرنے سے صہیونیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور میزائل کے شیلز کی تصاویر صیہونی سوشل میڈیا میں وائرل ہو رہی ہیں۔

گذشتہ رات غاصب صیہونی رژیم کی فوج نے اعلان کیا تھا کہ شامی فوج کی جانب سے داغے گئے طیارہ شکن میزائلوں میں سے ایک مقبوضہ علاقوں کے جنوب میں واقع شہر رھط میں آ گرا اور ایسا لگتا ہے کہ یہ میزائل مقبوضہ فلسطین کی فضا میں پھٹا ہے جس کے شیلز جنوب میں گرے ہیں۔ 

یاد رہے کہ مذکورہ میزائل غاصب صیہونی فوج کے ائیر ڈیفنس کو چکمہ دینے میں کامیاب رہا ہے کیونکہ اس بار صیہونی فوج کی طرف سے مقبوضہ علاقوں میں خطرے کا سائرن نہیں بجا جب کہ اس سے پہلے اس طرح کی صورت حال پر علاقے کے مکینوں کو خطرے کا سائرن بجا کر آگاہ کر دیا جاتا تھا۔

News ID 1917547

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha