17 مئی، 2024، 2:47 PM

حماس کا کوئی یونٹ مکمل ختم نہیں ہوا، صہیونی رکن پارلیمنٹ

حماس کا کوئی یونٹ مکمل ختم نہیں ہوا، صہیونی رکن پارلیمنٹ

اسرائیلی پارلیمانی رکن نے کہا ہے کہ حماس کے تمام یونٹ غزہ میں موجود ہیں، 24 میں سے کوئی بھی یونٹ مکمل ختم نہیں ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی رکن پارلیمنٹ عامیت ہالوی نے اسرائیلی چینل 14 سے گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ غزہ میں حماس کے تمام یونٹ پوری طرح فعال ہیں اور ان میں سے کوئی ایک بھی مکمل نابود نہیں ہوا ہے۔

اسرائیلی رکن پارلیمنٹ کا اعترافی بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب القسام بریگیڈ نے شمالی غزہ کے شہر جبالیا میں دو صہیونی ٹینکوں کو یاسین 105 مارٹر سے تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔

تنظیم نے مزید کہا ہے کہ جبالیا کے مشرق میں صہیونی فوجی ٹھکانے پر مارٹر گولوں اور دستی بموں سے حملہ کیا گیا ہے۔

News ID 1924000

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha