10 جنوری، 2024، 9:09 AM

فلسطین، القدس بریگیڈ نے صہیونی فورسز کا ٹھکانہ تباہ کردیا

فلسطین، القدس بریگیڈ نے صہیونی فورسز کا ٹھکانہ تباہ کردیا

غزہ پر صہیونی جارحیت کے جواب میں فلسطینی تنظیم القدس بریگیڈ نے صہیونی فوجیوں کا ٹھکانہ تباہ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ میں صہیونی فورسز اور مقاومتی جوانوں کے درمیان کئی محاذوں پر شدید لڑائی ہورہی ہے۔ صہیونی فوجیوں کی جانب سے غزہ کے بے گناہ عوام پر بمباری اور گولہ باری کے جواب میں فلسطینی مجاہدین شدید حملے کررہے ہیں۔

تحریک جہاد اسلامی فلسطین کی ذیلی شاخ القدس بریگیڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی عوام کی نسل کشی کے جواب میں صہیونی حکومت کو دندان شکن جواب دیا جائے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے مجاہدین نے غزہ کے اطراف میں صہیونی فوجیوں کو ایک ٹھکانے کے اندر پناہ لینے کے دوران حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

مجاہدین کے حملے کے نتیجے میں صہیونی فوجیوں کا ٹھکانہ تباہ اور متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

القدس بریگیڈ کے ترجمان ابوحمزہ نے صہیونی شہریوں سے کہا ہے کہ جب تک جنگ بند نہیں ہوگی صہیونی بستیوں کی طرف واپس آنا ممکن نہیں ہوگا۔ نتن یاہو کے وعدے دیوانے کے خواب سے کم نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نتن یاہو کے پاس ہمارے مطالبات تسلیم کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔

News ID 1921179

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha