14 جنوری، 2024، 1:49 PM

القسام نے 4 صہیونی قیدی فوجیوں کے حوالے سے نیا پیغام جاری کردیا

القسام نے 4 صہیونی قیدی فوجیوں کے حوالے سے نیا پیغام جاری کردیا

دس سالوں سے حماس کے پاس یرغمالی 4 صہیونی فوجیوں کے بارے میں صہیونی حکومت کی بے اعتنائی کے حوالے سے تنظیم نے بیان جاری کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، حماس کی ذیلی شاخ القسام بریگیڈز نے دس سال پہلے غزہ میں گرفتار ہونے والے 4 صہیونی فوجیوں کے حوالے سے ایک نیا پیغام جاری کردیا ہے جس میں فوجیوں سے کہا گیا ہے کہ صہیونی حکومت کو آپ کی کوئی فکر نہیں ہے۔

ویڈیو پیغام میں تنظیم نے کہا ہے کہ 4 صہیونی فوجی اہلکار ھدار، ایرن، عمر، مگنستو دس سالوں سے ہماری قید میں ہے۔ وقت گزر رہا ہے اور اب تک نتن یاہو کابینہ نے ان اہلکاروں کی رہائی کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا ہے۔

القسام نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 2014 میں گرفتار ہونے والے صہیونی فوجیوں کی حفاظت پر مامور فلسطینی مجاہدین سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ نتن یاہو کابینہ نے 2014 سے اب تک اپنے سربازوں کو فراموش کررکھا ہے اور ان کی رہائی کے لئے کوئی عملی اقدام نہیں کیا ہے۔ بدقسمتی سے ان کی حفاظت پر مامور مجاہدین سے ہمارا رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

آج بھی اور ماضی میں بھی صہیونی حکومت کو اپنے اہلکاروں کی کوئی فکر نہیں رہی ہے۔ یاد رکھئے! وقت بہت تیزی سے گزر رہا ہے۔

News ID 1921256

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha