7 جنوری، 2024، 11:43 AM

جنوبی غزہ اور جنین پر صہیونی حملے میں 32 شہید

جنوبی غزہ اور جنین پر صہیونی حملے میں 32 شہید

صہیونی جنگی طیاروں نے غزہ اور غرب اردن کے مختلف مقامات پر بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شدید بمباری کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی فورسز کی جانب سے فلسطینی بے گناہ شہریوں پر حملے جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق غزہ کے جنوب میں واقع شہر خان یونس میں اتوار کو علی الصبح صہیونی فورسز نے جنگی طیاروں سے حملہ کیا۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی حملے میں اب تک 17 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھوچکے ہیں جبکہ اس سے کہیں زیادہ زخمی ہیں۔

دوسری طرف صہیونی فوج نے غرب اردن کے شہر جنین پر ڈرون طیاروں کے ذریعے حملہ کیا ہے۔ جس کے نتیجے کم از کم 6 شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں سے بعض حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

طوفان الاقصی آپریشن میں حماس کے ہاتھوں سخت شکست کے بعد اسرائیلی فوج فلسطینی شہریوں پر وحشیانہ حملے کررہی ہے۔ اب تک 20 ہزار سے زائد بے گناہ فلسطینی شہری شہید ہوچکے ہیں۔ امریکہ اور انسانی حقوق کا دم بھرنے والے ممالک صہیونی فوج کو بربریت سے روکنے کے بجائے حملوں کی حمایت کررہے ہیں۔

News ID 1921106

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha